English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : اتراکنڑا سمیت ریاست کی ان چار لوک سبھا سیٹوں پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع

share with us
congress, bjp, pm modi,

28؍اپریل 2024 (فکروخبرنیوز) کرناٹک میں دو مرحلوں میں لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہوا تھا جس کے مطابق پہلے مرحلہ کی پولنگ 26 اپریل کو ہوچکی ہے۔ 14 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 69.56 فیصد پولنگ ہوئی۔ دوسرے مرحلہ کی پولنگ 7 مئی کو ہونے والی ہے جن میں چکوڈی، بیلگام، باگل کوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپل، بیلاری، ہاویری، دھارواڑ، اترا کنڑ، داونگیرے، شیموگہ اضلاع شامل ہیں۔

اس مرحلہ کی پولنگ میں سب کی نظریں ہاویری ، شیموگہ ، اترکنڑا اور دھارواڑ کی سیٹ ہے ۔ بی جے پی نے ان سیٹوں پر اپنے پارٹی کے ریاستی قدرآور لیڈران کو کھڑا کیا ہے۔ بی جے پی نے سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کو ہاویری سے، بی ایس یدیورپا کے بیٹے بی وائی راگھویندر کو شیموگہ سے، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کو دھارواڑ سے اور وشویشور ہیگڈے کاگیری کو اتر کنڑا سے میدان میں اتارا ہے۔ کاگیری نے اننت کمار ہیگڑے کی جگہ لی، جو 2004 سے اس نشست پرتھے۔

کانگریس نے ان سیٹوں پر آنندسوامی گڈدیوارا مٹھ کو ہاویری سے ، گیتا شیوا کمار کو شیموگہ سے ، ونود اسوٹی کو دھارواڑ سے اور انجلی نمبالکر کو اترکنڑا سے کھڑا کیا ہے۔

یہ مقابلہ اس وجہ سے بھی اہم ہے کہ یہاں کے شیموگہ اور اترکنڑا کے امیدواروں کے انتخابی پرچار کے لیے بی جے پی نے خود وزیر اعظم کو میدان میں اتارا ہے۔    

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا