English   /   Kannada   /   Nawayathi

لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر بھٹکل کیمونیٹی جدہ نے بھی مفت ٹکٹ فراہم کرنے کا کیا اعلان

share with us

 بھٹکل 28؍ اپریل 2024 : (فکروخبرنیوز) اتراضلع میں انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جارہی جارہی ہے بھٹکل کے خلیج میں مقیم حضرات انتخابات کے لیے کچھ زیادہ ہی دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں۔ 

بھٹکل کیمونیٹی جدہ کے جنرل سکریٹری جناب محمد فیضان شاہ بندری کی جانب سے جاری ایک اعلان کے مطابق کل بروز سنیچر 27 اپریل 2024 کو منعقدہ بھٹکل کیمونیٹی جدہ کی اتنظامیہ نشست میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جماعت کے ممبران کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے شہر بھٹکل  کے سفر پر آمادہ کیا جائے اور جو ممبران اپنے وطن جانا چاہتے ہیں ان کے لیے مفت ٹکٹ کا انتظام کیا جائے۔

سکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس کے لیے جناب عبدالمعز جوکاکو کی سربراہی میں ایک کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے جس میں جناب ریحان کوبٹے ، جناب نعمان علی اکبرا ، جناب یاسر رکن الدین ، جناب عبدالسلام دامدا ، جناب فیصل دامودی، جناب فیضان شاہ بندری اور جناب الیاس صدیقہ وغیرہ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے اپنے ممبران سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں اور جمہوریت کی بقاء کی کوشش کرنے والوں کا ساتھ دیں۔

اس سلسلہ میں مذکورہ جماعت نے 2 مئی بروز جمعرات رات نو بجے جناب ریحان کوبٹے کی رہائش گاہ پر الیکشن سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کیا جائے اور تمام ممبران سے اس میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا