English   /   Kannada   /   Nawayathi

ووٹ جمہوریت کی طاقت : بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقیہ کا بڑا فیصلہ ، ووٹنگ کے لیے بھٹکل جانے والوں کے لیے مفت ٹکٹ کی سہولت

share with us

 بھٹکل28؍اپریل 2024(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جاعت منطقۂ شرقیہ نے بھی پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظراپنے آبائی وطن لوٹ کر ووٹ ڈالنے والے حضرات کے لیے جماعت کی طرف سے مفت ٹکٹ کا بندوبست کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے جنرل سکریٹری مولانا تنویر جوشیدی ندوی نے فکروخبر کو دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر جماعت نے یہ اہم فیصلہ لیا ہے اور اس کے لیے ایک اطلاع جاری کرتے ہوئے ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ جو حضرات ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے وطن جانا چاہتے ہیں وہ جناب اقبال ائیکیری ، جناب سرفراز جاکٹی اور الجبیل میں جناب جلیل ائیکری اور الخبر میں جناب مولانا فیاض موٹیا صاحب سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہےکہ اس سے قبل بھٹکل مسلم جماعت ریاض نے پہل کرتے ہوئے اس طرح کا فیصلہ دوسری جماعتوں کے لیے مثال قائم کردی ہے۔

واضح رہے کہ بھٹکل میں 7 مئی کو پولنگ ہونے ہے اور اس کے لیے مقامی طور پر ابھی تک کسی طرح کی ہلچل نظر نہیں آرہی ہے۔ اس سلسلہ میں عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ دونوں جماعتوں کے اہم فیصلوں کو دیکھتے ہوئے خلیج کی دیگر جماعتیں بھی اس طرح کی اقدامات کریں گی اورمقامی طور پرموجود مختلف ادارے میں اپنے یہاں سو فیصد پولنگ کے لیے کچھ اہم فیصلے لیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا