English   /   Kannada   /   Nawayathi

ون پلس صارفین کے لئے بری خبر ، یکم مئی سے اسٹورز میں فروخت بند !

share with us

ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یکم مئی ۲۰۲۴ء سے پورے ہندوستان میں ون پلس کے آف لائن اسٹور بند ہوجائیں گے۔ ون پلس کی ریٹیل باڈی نے کمپنی کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ون پلس مصنوعات فروخت کرنے والے آف لائن اسٹورز کو درپیش کئی مسائل کے بارے میں شکایت کی گئی ہے۔
منی کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ انڈین آرگنائزڈ ریٹیلرز اسوسی ایشن (او آر اے)نے ۱۰؍ اپریل کو ون پلس ٹیکنالوجی انڈیاکے سیلز ڈائریکٹر رنجیت سنگھ کو ایک شکایت لکھی ہے جس میں ان کے مختلف خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔سب سے بڑی تشویش میں سے ایک یہ ہے کہ آف لائن اسٹورز کو ون پلس مصنوعات کی فروخت سے کم منافع ملتا ہے۔ او آر اےنے بار باریاد دہانی کے بعد بھی ون پلس کو متعدد صارفین کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔

اس میں ماڈل کے مخصوص بنڈلنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مصنوعات کو لے جانے کے لاجسٹک مسئلے کا بھی ذکر کیا گیاہے۔ان سب کا نتیجہ صارفین کی عدم اطمینان، خراب فروخت اور ڈھیر شدہ انوینٹری کی صورت میں ظاہر ہو رہاہے۔لہٰذا خوردہ فروش باڈی نے یکم مئی ۲۰۲۴ء سے گجرات، مہاراشٹرا، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور تمل ناڈو میں واقع ۴۵۰۰؍ سے زیادہ اسٹورز میں ون پلس مصنوعات کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ ’’گزشتہ ایک سال کے دوران، ہمیں ون پلس کی مصنوعات کی فروخت سےمتعلق اہم مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جو حل نہیں ہوئے۔ معزز شراکت داروں کے طور پر، ہم نے ون پلس کے ساتھ مزید نتیجہ خیز تعاون کی امید کی تھی لیکن کمپنی کی جانب سے مسلسل سردمہری کا مظاہرہ جاری رہا۔ لہٰذا افسوس کے ساتھ ہمارے پاس اپنے اسٹور میں آپ کی مصنوعات کی فروخت بند کرنے جیسے سخت اقدام کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے۔مکمل خط منظر عام پر نہیں آیا ہے۔ منی کنٹرول کا دعویٰ ہے کہ وہ اسے دیکھ چکا ہے۔ دریں اثنا، ون پلس نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ او آر اے نے ون پلس سے کہا ہے کہ وہ اس مہینے کے آخر تک ان مسائل کو حل کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا