English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ایم ایل اے اور وزیر "منکال وئیدیا" کے ساتھ تنظیم اور خلیج کونسل کے ذمہ داران کی اہم نشست

share with us

بھٹکل 19اپریل 2024 (فکرو خبر نیوز) بھٹکل-ہوناور اسمبلی حلقہ کے ایک ایل اے اور وزیر انچارج ضلع اترا کنڑا منکال ایس وئیدیا کے ساتھ مجلس اصلاح و تنظیم ، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم نشست رابطہ کی عمارت میں منعقد کی گئی جس میں شہر کے مسائل کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر موصوف کے سامنے ذمہ داران نے کہا کہ اس سے کئی شہر محلے مختلف مسائل کے حل کے لیے کئی دفعہ میمورنڈم پیش کیا جاچکا ہے لیکن مسائل حل ہونے کا نام لے رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے اس موقع پر بتایا کہ شہر کے مسائل کے بارے انہیں واقفیت ہے اور ان کے حل کے لیے وہ فکر مند بھی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر حکومت کی طرف امداد جاری نہیں ہورہی ہے، اس لیے جیسے ہی حکومت کی طرف سے  تعاون حاصل ہوگا ، مسائل کے حل ہونے کی طرف پیش رفت کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا