English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی : وزیر اعلیٰ سدارمیّا کا دعویٰ

share with us


18؍اپریل 2024 : کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر کے اس تبصرہ پر کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس کی گارنٹی بند ہو جائے گی، وزیر اعلیٰ نے پوچھا کہ کیا لیڈر اب غیب کی باتیں بھی جاننے لگے ہیں؟ وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے یقین دلایا کہ ہم اپنی میعاد پوری کرنے کے بعد کرناٹک میں ہی رہیں گے۔ اگلی بار بھی ہم ہی اقتدار میں آئیں گے۔ میری حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی گارنٹیوں کو بغیر کسی وجہ کے بند نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے کہا کہ اگلے مالی سال میں گارنٹی اسکیموں کو لاگو کرنے کے لیے 52,000 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔ چکبلا پور شہر میں ایک میگا روڈ شو میں حصہ لیتے اور کانگریس کی امیدوار رکشا رمیّا کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے دعویٰ کیا کہ کانگریس بھاری اکثریت سے جیت درج کرنے جا رہی ہے۔ کانگریس یہاں کی 28 سیٹوں میں سے 20 پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 سیٹوں پر دو مرحلوں 26 اپریل اور 7 مئی کو انتخابات ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا