English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم جماعت قطر نے سجائی خوبصورت عید ملن تقریب

share with us

18؍اپریل 2024 (فکروخبر/ موصولہ نیوز) قطر میں موجود احباب بھٹکل کی طرف سے حسب سابق 2 شوال  مطابق 11 اپریل  بروز جمعرات کونکورڈ (Concorde) ہوٹل  دوحہ میں عید ملن پروگرام کا اہتمام کیا گیا ، پروگرام کا آغاز حافظ مولوی عمیر گولٹے کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد اس کا ترجمہ نوائطی میں پیش کیا گیا ۔

 قطر جماعت کے سکریٹری جنرل شمس الضحٰی آرمار صاحب نے پروگرام کا مختصر خاکہ بیان کیا۔ عید ملن میں شرکت کرنے والے Early bird حضرات کیلئے ایک رافل ڈرا رکھا گیا تھاجسکے مستحق قرعہ اندازی کے بعد محمد زھیر یس یم قرار پائے۔

قبل از وقت ٹکٹ خریدنے پر ھاف کوئن کا انعام تھا جو ڈیجیٹل ڈرا کے ذریعہ ناصر شوپا کے نام نکلا

دعائیہ مقابلہ میں بچوں نے حصہ لیا جس میں سارہ بنت شمس الضحٰی ارمار اول اور یوسف ابن عثمان سعد خطیب دوم نمبر پر رہے

فینسی ڈریس مقابلہ

5 بچوں نے خوبصورت لباس زیب تن کرکے نمائش کی اور پروگرام میں چار چاند لگادیے۔ قطری شیخہ عزہ آرمار

 دولہا احنف آرمار ، قرنقعوہ فیسٹیول عنایہ محتشم  ، گجری سلیم بھائی حمید آرمار ،  بھٹکلی شیف سارہ آرمار  ، اعانہ محتشم حاجی صاحبہ کے ماڈل پیش کررہے تھے۔

نماز عشاء اور کھانے کے وقفہ کے بعد بچوں کا تقریری مقابلہ شروع ہوا جس میں والدین کے حقوق ، قرآن کی اھمیت اور غزہ کے عنوان پر تقریریں ہوئی جس میں احمد ابن عبدالعظيم ركن الدين اول اور عمر ابن عثمان غني صديقه نے دوم انعام حاصل كيا

اس عید ملن پروگرام کی بڑی خصوصیت یہ رہی کہ اس میں معصوم بچے کی زبانی غزه میں جاری اسرائیلی جارحیت وبربریت کی حقیقت اور مسجد اقصی کے دفاع میں غزه کے جانبازوں کی عظیم وبے مثال قربانیوں اور اسکے تئیں مسلمانان عالم کی ذمہ داریوں سے حاضرین کو واقف کرایا گیا اور غزہ کے لےحاضرین جلسہ سے تعاون بھی جمع کیا گیا۔  مزید براں BMJQ Got Talent کے پروگرام میں معصوم بچہ حمید ابن فضیل آرمار نے غزه میں جاری اسرائیلی درندگی کے تئیں حقوق انسان کی پامالی ، بدامنی ، بھوک مری بالخصوص معصوم بچوں کی قتل کی عکاسی پر مشتمل 2 منٹ کی ڈرامائی ٹیلینٹ سے حاضرین کی داد حاصل کرتے ہوئے پہلا انعام جیت لیا وہیں ایک اور معصوم بچی سمرا بنت شمس آرمار نے200 سے زائد جھنڈوں کے ذریعے ان کے ملکوں نام گنواتے ہوئے دوسرا انعام حاصل کیا۔

 اس کے بعد امیر جماعت اسلامی بھٹکل مولانا زبیر یس یم صاحب  کی دوحہ میں موجود گی کو غنیمت سمجتے ہوئے موصوف کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا جنہوں نے بھٹکل کے ماضی اور حال کے فرق کو بیان کرتے ہوئے حلال كمائی اور لڑکوں میں اعلی تعلیم کے فروغ پر زور دیتے ہوئے حاضرین کی ذمہ داریوں  کو یاد دلایا اور BMJQ كےاس عید ملن کو ایک انوکھا پروگرام قرار دیتے ہوئے شہر بھٹکل کے تمام اداروں کے تعاون کیلئے اپیل کی اور اسلامک ویلفیئر سوسائٹی وغيره کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی بات کو ختم کیا ۔

اس کے بعد صدر جماعت مولانا عبد العظیم صاحب رکن الدین  نے اجتماعی زندگی میں مثبت سوچ کے ساتھ  آگے بڑھنے اور تفرقہ ڈالنے والی چیزوں سے اجتناب کرنے کی تاکید کی اور تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے موجودہ دور میں اس کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جدید سہولت اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل کوئزمقابلہ کا اہتمام کیا گیا،  فن گیمز اور دماغی کھیل سے ملن ميں ایک نشاط پیدا ہوا 

آخر میں ریفل ڈرا  کیا گیا جس میں اسکوٹر،  سونے اور  قطری ریال اور انڈین روپیز ودیگرقیمتی انعامات دیے گئے

آخر میں دعا وکلمات تشکر کے ساتھ ملن 12:15 بجے اختتام پذیر ہوا۔ ممبران  اور فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تمام شرکاء کو پرتکلف عشائیہ کا بھی لطف اٹھایا۔

واضح رہے کہ ملن میں عمومی طور پر نظامت کے فرائض مولوئ ذوالنورین علی اکبرا انجام دےر ہے تھے اور  جناب عبد الغنی علی اکبرا ملن کے کنوینر تھے-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا