English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان

share with us

18/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا، دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی کی سب بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے، مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام کا سلسلہ جاری ہے۔

شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دبئی و دیگر ریاستوں میں آج اور کل بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیاء خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا