English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا : آتش فشاں پھٹنے سے سونامی الرٹ جاری

share with us

18/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے سبب حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے، حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت جاری کردی ہے۔

انڈونیشیا کی آتش فشاں ایجنسی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ماؤنٹ روانگ میں آتش فشاں پھٹنے سے دھماکا ہوا، ایک روز بعد مزید چار دھماکے سنے گئے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آتش فشاں کا کچھ حصہ سمندر میں گر کر سونامی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

حکام نے سیاحوں اور دیگر افراد کو آتش فشاں سے کم از کم 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ آتش فشاں پھٹنے سے راکھ فضا میں ہزاروں فٹ تک بلند ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا