English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کے اسرائیل پر حملہ کے بعد اسرائیلی رہنماؤں کے درمیان کھڑا ہوا یہ تنازعہ

share with us

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے جنگی کونسل کو ایرانی حملے پر اسرائیلی ردعمل کے حوالے سے فیصلے کرنے کی اجازت دینے کے اعلان کے بعد لگتا ہے کہ اس حوالے سے اسرائیلی قیادت میں اتفاق نہیں ہو سکا۔
منی سکیورٹی کابینہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور اسرائیلی دفاعی کابینہ کے رکن بینی گینٹز کو اسرائیل پر آج کیے گئے ایرانی حملے کے ردعمل کے بارے میں مناسب فیصلے کرنے کی اجازت دی ہے۔

تاہم کچھ شخصیات کو بہ ظاہر یہ فیصلہ پسند نہیں آیا، کیونکہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے اس پر اعتراض کیا۔

اخبار نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جنگی کونسل کو اپنے فیصلوں کی منظوری کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اس طرح فوری فیصلے کرنے کا عمل مزید ہموار ہو جاتا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران نے ہفتے کی شام دیر گئے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی طرف درجنوں ڈرون اور میزائل داغنا شروع کر دیے۔

بین گویر اور سموٹریچ نے گیلنٹ اور گینٹز کو نیتن یاہو کے ساتھ فیصلے کرنے کا اختیار دینے پر اعتراض کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی نشریاتی ادارے نے ہفتے کے روز ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ ایرانی حملے کا "بہت بڑا" جواب دیا جائے گا۔

گیلنٹ نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیلی دفاعی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ کسی بھی دوسرے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا