English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کو اپنے دفاع کا فطری حق حاصل ہے : حماس

share with us

14؍اپریل 2024 : حماس نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی ایک فطری حق ہے اور دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے اور وہاں پاسداران انقلاب کے متعدد رہنماؤں کو قتل کرنے کے جرم کا فطری رد عمل ہے۔

ایک بیان میں حماس نے خطے کی ریاستوں اور عوام کے "صیہونی حملوں" کے خلاف اپنے دفاع کے فطری حق پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عرب اور اسلامی اقوام، دنیا کے آزاد لوگوں اور خطے کی مزاحمتی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ طوفان اقصیٰ ہمارے فلسطینی عوام کی آزادی، حریت حق خودارادیت اورالقدس کو فلسطینی ریاست بنانے کیلیے فلسطینی قوم کا ساتھ دیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کی شام ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کی قیادت نے سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغ کراسرائیلی قابض ریاست کے خلاف فوجی آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا