English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی سلطان : میسورو میں پی ایم مودی کا طنز

share with us
pm modi, modi in mysore, congree, tukde tukde gang,

میسور 14 اپریل 2024 : میسورو، چامراج نگر، منڈیا اور ہاسن لوک سبھا حلقوں سے بی جے پی اور جے ڈی (ایس) امیدواروں کی حمایت کے لیے آج وزیر اعظم مہاراجہ کالج گراؤنڈ پہنچے جہاں انہوں نے ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا سلطان قرار دیا۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ ملک کو "تقسیم کرنے، توڑنے اور کمزور کرنے" کے خطرناک ارادے رکھتی ہے۔

انہوں نے یہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ  ہندوستانی اتحاد کے لوگ "سناتن کو ختم کرنا" چاہتے ہیں، اور "ہندو دھرم کی شکتی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، پی ایم نے کہا، "جب تک مودی ہے، اور انہیں آپ کا آشیرواد حاصل ہے، نفرت کی یہ طاقتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ یہ مودی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کانگریس پر ملک میں نفرت پھیلانے کا بھی الزام لگایا ہے اور پوچھا کہ کیا آپ اقتدار ان لوگوں کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں کہ جو عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے قد کو گرانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جے ڈی (ایس) نے پچھلے سال ستمبر میں این ڈی اے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ کرناٹک کی کل 28 سیٹوں میں سے بی جے پی 25 پر اور جے ڈی (ایس) تین پر مقابلہ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ جہاں ریاست کے جنوبی حصے میں لوک سبھا کے 14 حلقوں کے لیے پولنگ 26 اپریل کو ہوگی، وہیں شمالی اضلاع میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا