English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کی کانگریس حکومت جلد گرنے والی ہے: بی جے پی ایم ایل اے رمیش جارکی ہولی کا دعویٰ

share with us
ramesh jarkiholi, bjp, congress, karnataka news_

14؍اپریل 2024 (فکروخبرنیوز) بی جے پی کے ایم ایل اے رمیش جارکی ہولی نے  بیلگاوی میں اپنے ایک بیان کے ذریعہ کرناٹک کی سیاست میں ہل چل مچادی ہے، لوک سبھا انتخابات کے قریب آتے ہی بی جے پی لیڈران دوبارہ کانگریس کی حکومت گرنے والے بیان دے رہے ہیں اور ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

رمیش جارکی ہولی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے استعفوں کا انتظام کیا ہے صرف حکومت گرنی باقی ہے۔ اس سے قبل کانگریس-جنتا دل (ایس) اتحاد کی حکومت گر گئی اور بی جے پی نے 2019 میں مختلف پارٹیوں کے کچھ قانون سازوں کے بی جے پی میں جانے کے بعد بی ایس یدیورپا کی قیادت میں ایک نئی حکومت تشکیل دی۔

مسٹر جارکی ہولی نے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ہبلی - دھارواڑ اور بیلگاوی کو تین شہروں کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ ایک بین ریاستی صنعتی کوریڈور اس طرح بنایا جائے گا کہ یہ شمالی کرناٹک کے اضلاع سے گزرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی لیڈر مہاراشٹر حکومت کے ساتھ بات چیت کریں گے تاکہ بیلگاوی کے مغربی حصے میں مراٹھی بولنے والوں کو آبپاشی کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے بھائی اور ساتھی بی جے پی قانون ساز بالاچندرا جارکی ہولی سے وعدہ کیا ہے کہ وہ 7 جون تک میڈیا سے بات نہیں کریں گے اور وہ اپنی بات پر قائم رہیں گے۔

ذرائع : دی ہندو

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا