English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور کے ہیراانگڈی سے تعلق رکھنے والے آصف بن مقبول احمد ابکار نے ایم بی بی ایس مکمل کیا

share with us

بھٹکل 14 اپریل 2024(فکرو خبر نیوز) ہوناور کے ہیراانگڈی سے تعلق رکھنے والے آصف ابکار ابن مقبول احمد ابکار نے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کردی ہے۔
فکر و خبر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ وہ اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ والدین اور ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں یہاں تک پہنچانے میں اپنا تعاون دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی ابتدائی تعلیم مارتھاما اسکول ہوناور سے ہوئی، دوسری جماعت میں کامیابی کے بعد ان کے والدین تجارت کی غرض سے رانی بنور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے نیشنل پبلک اسکول رانی بنور سے ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کی۔ ایکسپرٹ پی یو کالج رانی بنور سے اپنی پی یو سی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے نیٹ کا امتحان دیا جس میں انہیں 405 واں مقام حاصل ہوا، نیٹ میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے مسلم اقلیتی کوٹہ سے انہیں میڈیکل کی سیٹ ملی اور کننچور میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ سینٹر سے ایم بی بی ایس مکمل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آٹھویں کلاس سے اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ تھا اور دسویں کے مکمل ہونے کے بعد انہوں نے سائنس کا انتخاب ہی ڈاکٹر بننے کے ارادہ سے کیا تھا۔ اسی طرح دسویں میں انہیں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پر شراوتی مسلم کونسل کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا جس سے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا مزید جذبہ پیدا ہوگیا اور محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی طرف توجہ مبذول ہوئی۔
اب جب ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل ہوچکی ہے ، میرا ارادہ ایم ڈی یا ایم ایس بننے کا ہے، اللہ کی ذات سے امید کہ یہ مرحلہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ تعلیمی مرحلہ کی تکمیل کے بعد قوم و ملت کی خدمت کا وہ جذبہ رکھتے ہیں اور والدین کا بھی یہی خواب ہے کہ میں میرے گاؤں والوں کا علاج کروں۔
فکرو خبر بھٹکل آصف ابکار ابن مقبول احمد ابکار کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اگلے تعلیمی مراحل بھی آسان فرمائے ۔ آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا