English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کا اسرائیل پر حملہ , دھماکوں اور سائرن کی اسرائیل بھر میں آوازیں

share with us

14اپریل/2024ء (فکروخبر/ذرائع) اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ’ ایران نے سنیچر کی رات ڈرونز داغے ہیں جبکہ اس کی فضائی حدود بند اور دفاعی نظام تیار ہے‘۔

ایرانی حملے کے بعد اسرئیل بھر میں دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کچھ ڈرونز مار گرانے کا دعوی بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے ایران گزشتہ ہفتے شام میں ایک فضائی حملے میں دو جنرلوں کی ہلاکت کے بعد سے اسرائیل پر حملے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

اسرائیل نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن ایران نے حملے کا الزام اسرائیل پرعائد کیا تھا۔

اسرائیلی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ’ وہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے تک ملک کی فضائی حدود کو تمام پروازوں کے لیے بند کررہے ہیں‘۔

اسرائیل نے کہا ’ایران نے بغیر پائلٹ کا ایک سیلو لانچ کیا اور دفاعی نظام اسے مار گرانے یا سائرن بجانے کےلیے تیار ہے۔ کسی بھی خطرے دوچار علاقوں کے رہائشیوں کو پناہ لینے کا حکم دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے بریفنگ میں بتایا’ ایران نے بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے ہیں۔ ڈرونز کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے اور اسرائیل تیار ہے‘۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں اور پوزیشنوں کی جانب درجنوں ڈرون اور میزائل داغے جانے کا اعتراف کیا تاہم بیان میں مزید وضاحت نہیں کی گئی۔

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے’ وہ جاری حملے کے خلاف اسرائیل کے دفاع کے لیےغیر متزلزل سپورٹ فراہم کرے گا‘۔

قومی سلامی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک بیان میں کہا کہ’ امریکہ اسرائیل کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ایران کی جانب سے ان خطرات کے خلاف ان کے دفاع کی حمایت کرے گا‘۔

 

سات اکتوبر کو غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے حماس کے حمایتی گروپ حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق پرتشدد واقعات میں اب تک 363 لبنانی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے اکثریت حزب اللہ کے جنگجوؤں کی ہے، تاہم 70 کے قریب شہری شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں اس کے دس فوجی اور آٹھ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیل اور لبنان کی سرحد کے دونوں طرف رہنے والے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کی اطلاع کے مطابق پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اسرائیل سے وابستہ ایک مال بردار بحری جہاز قبضے میں لیا ہے۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کا کہنا ہے مال بردار جہاز ’ایم سی ایس ایریز‘ کو سپاہ پاسداران کی خصوصی بحری افواج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن کرتے ہوئے قبضے میں لیا۔

یہ آپریشن آبنائے ہرمز کے قریب کیا گیا اور بعد ازاں جہاز کو ایرانی سمندری حدود کی جانب موڑ دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا