English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : پی یو سی سال دوم کے نتائج : انجمن پری یونیورسٹی (بوائز) کا نتیجہ 97.42 فیصد اور انجمن پری یونیورسٹی فارویمن کا نتیجہ 97 فیصد ، جانیے کن طلبہ وطالبات نے حاصل کیےامتیازی نمبرات!

share with us
bhatkal, anjuman bhatkal, anjuman pre university collage bhatkal, bhatkal puc result, puc 2nd result,

بھٹکل11؍اپریل2024(فکروخبرنیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے پی یو سی سال دوم میں زیر تعلیم طلبہ کی محنتیں رنگ لائیں ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے انجمن پری یونیورسٹی فارویمن کی طالبات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور 97.42 فیصد نتائج کے ساتھ اپنے کالج کا نام روشن کیا ہے۔ اس کامیابی میں جہاں طلبہ کی محنتیں کارفرما رہیں وہیں والدین اور اساتذہ خصوصاً انجمن پری یونیورسٹی کے پرنسپال جناب یوسف کولا صاحب کی کاوشیں بھی رہیں جس پر ان کی ستائش کی جارہی ہے۔ دوسری طرف انجمن پری یونیورسٹی فار ویمن کی طالبات کے نتائج بھی بہتر رہے جس کا نتیجہ 97 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق انجمن پری یونیورسٹی انجمن آباد میں کل 233 طلبہ نے امتحان دیا۔ 227 نے کامیابی حاصل کی۔ 40 نے ڈسٹنگشن حاصل کیا۔ فرسٹ کلاس پانے والے طلبہ کی تعداد 162 ، سیکنڈ کلاس پاس ہونے والے 23 ، تھرڈ کلاس پاس ہونے والے 2 رہے ۔۔ کل نتیجہ فیصد 97.42 رہا۔

شعبہ سائنس میں کل 87 طلبہ نے امتحان دیا اور 86 نے کامیابی حاصل کی جن میں سید معوذ برماور ابن سید مزمل برماور نے 95.00 فیصد نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا۔

شعبہ کامرس میں کل 135 طلبہ نے امتحان دیا اور 132 نے کامیابی حاصل کی جن میں عبدالحنان عسکری ابن عسکری محمد حفیظ نے 95.33 فیصد نمبرات کے ساتھ  اول مقام حاصل کیا۔

شعبہ آرٹس میں کل 11 طلبہ نے امتحان دیا اور 9  نے کامیابی حاصل کی جن میں توفیق حسین ابن کے ایم اسماعیل نے 75 فیصد نمبرات کے ساتھ  اول مقام حاصل کیا۔

انجمن پری یونیورسٹی فار ویمن میں کل 369 طالبات نے امتحان دیا۔ 357 نے کامیابی حاصل کی۔ 100 نے ڈسٹنگشن حاصل کیا۔ فرسٹ کلاس پانے والے طالبات کی تعداد 212 ، سیکنڈ کلاس پاس ہونے والی 37، تھرڈ کلاس پاس ہونے والی 8 رہیں۔ کل نتیجہ فیصد 97 رہا۔

شعبہ سائنس میں کل 94 طالبات نے امتحان دیا اور 91 نے کامیابی حاصل کیں جن میں ضیاء انجم بنت عبدالغفور نے 97.66 فیصد نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا۔

شعبہ کامرس میں کل 191 طالبات  نے امتحان دیا اور 185 نے کامیابی حاصل کیں جن میں ثویبہ فاطمہ بنت ابراہیم شیخ نے 97 فیصد نمبرات کے ساتھ  اول مقام حاصل کیا۔

شعبہ آرٹس میں کل 84 طالبات نے امتحان دیا اور 81  نے کامیابی حاصل کیں جن میں رملہ ارم بنت عبدالوارث نے 95.5  فیصد نمبرات کے ساتھ  اول مقام حاصل کیا۔

فکروخبر بھٹکل ان طلبہ وطالبات کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا