English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرلگی کے یونس خان ابن سمیر خان نے پی یو سی سال دوم میں 97 فیصد کے ساتھ درج کی کامیابی

share with us

ہوناور 11؍اپریل 2024(فکروخبرنیوز) سرلگی سے تعلق رکھنے والے یونس خان ابن سمیر خان نے کرناٹک پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں 97.33 فیصد کامیابی حاصل کرکے اپنے اسکول اور علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔

سرلگی کے جناب مظفر صاحب نے فکروخبر کو بتایا کہ شراوتی بیلٹ کا یہ پہلا لڑکا ہے جس نے پی یو سی سال دوم میں 97 فیصد کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔
مذکورہ لڑکے نے انگریزی میں 94 ، ہندی میں 98 ، ایکانامکس میں 99  ،  بزنیس اسٹیڈیس میں 94 ، اکاؤنٹنسی میں 100 اور اسٹاٹسٹک میں 99 نمبرات حاصل کیے ہیں۔

یونس خان کی اس کامیابی پر فکروخبر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا