English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں عیدالفطر کا اعلان

share with us

بھٹکل09؍اپریل2024 (فکروخبرنیوز) ونلی کمٹہ اور کیرلا میں چاند کی تصدیق ہونے کے بعد بھٹکل قاضی صاحبان نے عید الفطر کا اعلان کیا۔ کل بروز بدھ 10 اپریل کو بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں روایتی جوش وخروش کے ساتھ عید الفطر منائی جائے گی۔

قاضی صاحبان کے اعلان کے ساتھ ہی بھٹکل کی فضا تکبیرات سے گونج اٹھیں اور ہر طرف اس کی صدائیں گونجنے لگیں۔

عید گاہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق بھٹکل عید گاہ میں عید الفطر کی نماز سوا سات بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد بھٹکل سے جلوس صبح پاؤنے سات بجے نکلے گا۔

دوسری طرف جامعہ آًباد عیدگاہ میں عید الفطر کی نماز ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی ، اس کے لیے جلوس تینگن گنڈی سے پاؤنے سات بجے اور فردوس نگر سے سات بجے نکلے گا۔

بھٹکل کے مضافاتی علاقوں میں شرالی ، مرڈیشور منکی وغیرہ میں عیدالفطر کی دوگانہ سات سے ساڑھے سات کے درمیان ادا کی جائے گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا