English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر کے پرنٹ ایڈیشن کا رسمِ اجراء : اردو صحافت کو جدید تقاضوں کے ساتھ باقی رکھنے کے عزم کا اظہار

share with us

بھٹکل 09؍اپریل 2024 (فکروخبرنیوز) صحافت موجودہ دور میں دعوتِ دین کے تقاضوں کی اہم تکمیل کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ بالخصوص ایک ایسے دور میں جب زبان اور تہذیب پر خطرات کے بادل منڈلارہے ہوں اس دور میں اردو صحافت کو جدید تقاضوں کے ساتھ باقی رکھنے کی کوشش کرنا ایک بڑے جگر کا کام ہے۔ فکروخبر کے پرنٹ ایڈیشن کے موقع پر ایڈیٹر اینچیف فکروخبر مولانا سید ہاشم نظام ندوی ان احساسات کا اظہار کیا۔ ایڈیٹر انچیف نے فکروخبر کے طویل میقاتی منصوبہ جات سے واقف کراتے ہوئے اسے ماضی میں دیکھے گئے ایک اہم خواب کی تعبیر قرار دیا۔ اس موقع پر فکروخبر کی ٹیم میں مولانا سید احمد سالک برماور ندوی اور مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے پوری ٹیم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں صدر فکروخبر مولانا محمد الیاس ندوی نے ایک بڑی ضرورت کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمینِ فکروخبر کو مبارکباد دی۔ صدر فکروخبر نے دورِ حاضر کے میڈیائی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے دجالی فتنوں کے سیلاب کے آگے بندھ باندھنے کے لیے میڈیا کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فکروخبرکے آج ایک دیرینہ خواب تعبیر ہوا ہے جسے ہمارے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے دیکھا تھا اور یہ فکروخبر کے ساتھ اللہ کا بڑا کرم ہے کہ اس کے اکثر خواب شرمندۂ تعبیر ہوجاتے ہیں۔ رمضان کے اخیر عشرہ کے ان مبارک ایام میں ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ صحافتی میدان میں ہماری نئی نسل کی تربیت کے لیے ایک کیمپس کی تکمیل کے وہ دن بھی ہمیں دکھادے۔ 

اجلاس میں شہر بھٹکل کی دیگر ممتاز اور معزز شخصیات میں ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا طلحہ ندوی، استاد دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ مولانا ابوبکر صدیق ندوی

شرکت کی۔

مولانا علی میاں مسجد آزاد نگر میں منعقد رسمِ اجراء کی تقریب میں شہرِ بھٹکل میں میڈیا سے وابستہ سے اہم افراد سمیت ذمہ داران و علماء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ خیال رہے کہ فکروخبر اردو نیوز پورٹل گزشتہ بارہ برسوں سے اہم ملی معاملات میں ملت کی رہنمائی کرتے ہوئے صحافت کے مثبت پہلو کو فروغ دینے کی شعوری کوشش کررہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا