English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے باغی لیڈر ایشورپا انتخابی تشہیر کے لیے مودی کی تصویر استعمال نہیں کرسکتے : ایل او پی

share with us

بنگلورو 06 اپریل 2024 (آئی اے این ایس) کرناٹک اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آر اشوکا نے ہفتہ کے روز کہا کہ باغی بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا، جنہوں نے شیواموگا حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے، انتخابی مہم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر کا استعمال نہیں کر سکتے۔

یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئ ایل او پی نے کہا کہ ایشورپا وزیر اعظم مودی کی تصاویر استعمال نہیں کرسکتے۔ اگر وہ ان کا استعمال کرتے ہیں تو یہ غلط ہے۔ اگر یہ سرکاری پروگرام ہے تو ان کی تصاویر کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن، انتخابات کے دوران یہ صرف بی جے پی ہے۔ جس کو پی ایم مودی کی تصاویر استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔

اشوکا نے کہا کہ ایک بار جب وہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے تو اس کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

ایشورپا نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کا استعمال کرنے کے سلسلے میں ضلع عدالت میں کیویٹ پٹیشن دائر کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا