English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنیرا مسلم خلیج کونسل کی طرف سے شروع ہونے جارہی ہے موبائل کلنک ، عوام سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

share with us

بھٹکل 05؍ اپریل 2024 (فکروخبرنیوز) کینرا مسلم خلیج کونسل نے ساحلی کرناٹک کے عوام کی سہولیات کے لیے بروز جمعرات موبائل کلنک کا آغاز کیا۔ جس کا افتتاح جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا مفتی عبدالنور فکردے ندوی کی دعا کے ساتھ ہوا۔

اس موقع پر تفصیلات بیان کرتے ہوئے کونسل کے رکن  ریاض منّا نے کہا کہ اس موبائل کلینک میں ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر،ایک نرس، ایک لیب ٹیکنیشن اور ایک پائلٹ کم  ہیلپنگ اسٹاف  موجود رہیں گے۔  اِس چلتی پھرتی  کلینک میں مریض  اپنی جانچ  کراسکتے ہیں، ڈاکٹر کی تجویز پر  دوائیاں اور ڈاکٹر کی ہی تجویز پر بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی و دیگر ٹیسٹ بھی کرائے جاسکیں گے۔

انہوں نے ا اس موبائل کلنک کی سے خوب فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سنیچر کو بھٹکل  رابطہ آفس میں یہ موبائل کلینک موجود رہے گی۔ اسی دن شام کو یہ ایمبولنس بھٹکل کے قریوں میں جائے گی  اور متعلقہ علاقہ کے ذمہ داران کے تعاون سے   کسی گھر میں مریض ہو تو وہیں پہنچ کر جانچ کی جائے گی اور علاج تجویز کیا جائے گا۔

مختلف دنوں میں مختلف علاقوں کے لیے اس موبائل کلنک کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جہاں عوام اپنا علاج آسانی کے ساتھ کرا سکیں۔

اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل  جناب  عتیق الرحمن منیری نے   کینرا مسلم خلیج کونسل کے عہدیداران جناب محمد یونس قاضیا، جناب امین سیف اللہ اور جناب ابومحمد مختصر کی ستائش کی  جنہوں نے جہد مسلسل سے  ایک خواب کوشرمندہ تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ موبائل کلینک ایک دن اگر  بھٹکل میں سروس دے گی،  تواگلے دن مرڈیشور، پھر منکی، ولکی، گیرسوپا ودیگر اطراف کے دیہاتوں میں بھی  خدمات انجام دے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کلینک سے مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم برادران  بھی  فائدہ اُٹھاسکیں گے، اور یہ سروس سبھوں کے لئے دی جارہی ہے۔ جناب عتیق الرحمن منیری نے جناب منیگار  میراں کی بھی ستائش کی جنہوں نے   کینرا  مسلم خلیج کونسل کو موبائل کلینک  کاعطیہ دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا