English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : اعتکاف کے ذریعہ قربِ الہٰی کے حصول کی کوشش

share with us

بھٹکل: یکم اپریل 2024(فکروخبرنیوز) رمضان کے آخری عشرہ آگ کی خلاصی کا عشرہ ہے اور اس عشرہ میں مسلمان اللہ تعالیٰ کا قرب  اور رضا حاصل کرنے کے لیے کمر کس لیتے ہیں۔ آخری عشرہ میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل بتلائی گئی اور اسی کی تلاش کے لیے مساجد میں اعتکاف کی سنت ادا کی جاتی ہے۔

بھٹکل میں سو کے قریب مساجد ہیں اور ہر مسجد میں معتکفین سے مساجد کی رونقیں بڑھ گئیں۔ بڑی تعداد میں نوجوان اور ادھیڑ عمر کے حضرات اپنے دس دن اللہ کے لیے قربان کیے ہوئے ہیں اور اس کے در پر جاکر اپنی مغفرت اور جہنم کی آگ سے نجات کے ذرائع اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کوئی نماز میں تو کوئی ذکر میں میں مشغول ہے

  اعتکاف ایک ایسی عبادت ہے جس میں صرف بیٹھے رہنے پر بھی اللہ تعالیٰ ثواب عطا فرماتا ہے۔ امسال معتکفین کی تعداد سب سے زیادہ مسجد تنظیم (ملیہ مسجد) میں ہے جہاں سو سے متجاوزافراد ہیں ، وہیں شہر کی جامع مسجد میں پینسٹھ افراد اعتکاف میں ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر جمعہ مساجد میں خلیفہ جامع مسجد ، مخدومیہ جمعہ مسجد ، نور جمعہ مسجد ، مدینہ جمعہ مسجد ، سیدنا ابراہیم جمعہ مسجد ، جامع مسجد تینگن گنڈی ، ابوذر جمعہ مسجد کے ساتھ ساتھ دیگر وقتیہ مساجد میں لوگ اعتکاف میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا