English   /   Kannada   /   Nawayathi

جیل میں بند مسلم سیاسی رہنما مختار انصاری کا انتقال،گزشتہ ہفتہ جیل انتظامیہ پر زہر دینے کا لگایا تھا الزام

share with us

لکھنؤ: سابق رکن اسمبلی و یوپی کے قد اور سیاسی رہنما مختار انصاری باندہ کے درگاوتی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ باندہ جیل میں طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں درگاوتی میڈیکل کالج لایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کے بعد مئو، غازی پور اور اسے متصل علاقوں میں ہائی سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مشتبہ حالات میں ان کی موت کی وجہ سے کچھ علاقوں میں حالات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

مختار انصاری کو میڈیکل کالج میں داخل کرانے کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری اور افسران کو تعینات کر دیا گیا۔ ڈی جی پی نے مختار کو لے کر غازی پور اور مئو سمیت پوروانچل کے مختلف اضلاع میں الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس افسران کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دو دن قبل بھی پیٹ میں شدید درد کی کی شکایت کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ اور یورینری میں انفیکشن کی تصدیق کی تھی۔ علاج کے بعد انہیں واپس جیل بھیج دیا گیا تھا۔ حالانکہ اس وقت ڈی جی جیل نے ان کی طبیعت کو تشویشناک ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ وہیں چار روز قبل مختار انصاری کی حفاظت میں لاپرواہی برتنے کی وجہ سے ایک جیلر اور دو ڈپٹی جیلرز کو معطل بھی کیا تھا۔

حالانکہ آج پھر ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد جیل انتظامیہ نے انہیں باندہ کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی مختار انصاری نے جیل انتظامیہ پر کھانے میں سیلو پوائزن یعنی دھیما زہر دینے کی شکایت کی تھی۔ گذشتہ کچھ دنوں سے ان کی طبیعت مسلسل خراب چل رہی تھی۔ ؤج وہ باندہ ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ 13 مارچ کو وارانسی کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے مختار انصاری کو آرمس ایکٹ کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا انہیں جعلی اسلحہ لائسنس کے معاملے میں سنائی گئی ہے۔

مختار انصاری کو اب تک سات مقدمات میں سزا سنائی جا چکی ہے۔ انہیں 21 ستمبر 2022 کو ایک سرکاری ملازم کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں درج گینگسٹر ایکٹ کیس میں انہیں 23 ستمبر 2022 کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت انہیں 15 دسمبر 2022 کو 10 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

29 اپریل 2023 کو عدالت نے انہیں گینگسٹر ایکٹ کے تحت 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تھانہ عالم باغ میں جیلر کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مشہور اودھیش رائے قتل کیس میں 5 جون 2023 کو مختار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ 15 دسمبر 2023 کو عدالت نے رنگٹا فیملی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا