English   /   Kannada   /   Nawayathi

بائیک سوار اور راہگیروں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ (مزید خبریں )

share with us

جس کی وجہ سے وہ بائیک پر بے قابو ہوکر زمین پر گر گئے ۔یہ دیکھ کر اسی موقع پر یہاں سے گذررہے یک آٹو ڈرائیور اور اس میں سوار ایک شخص صدیق کی مدد کے لیے آگے بڑھے تو ان پر بھی مکھیوں نے حملہ کردیا۔ واضح رہے کہ اس حملہ میں گنگولی جامعہ محلہ کے مقیم شاہ الحمید اور محمد فیاض سخت زخمی ہوگئے ۔ محمد فیاض اور شاہ الحمید کو کنداپور اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ محمد صدیق کو منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ 


نابالغہ کی عصمت ریزی کرنے والے پر الزام ثابت 

سیشن عدالت اگلے ہفتے سنائے گی سزا

منگلور 18؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ضلع ایڈیشنل اور سیشن کورٹ نے جمعہ کے دن ایک رکشہ ڈرائیور کو نابالغہ کے ساتھ عصمت ریزی کے الزام کو قبول کرتے ہوئے مجرم قراردیا ہے جبکہ مجرم کی شناخت رکشہ ڈرائیور ہریش گوڑا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ چودہ سالہ لڑکی کے ساتھ 13؍ ستمبر 2012ء کو بیلتنگڈی تعلقہ کے کلنجا نامی علاقے میں عصمت ریزی کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک آٹھویں جماعت کی ۴۱ سالہ طالبہ پیدل اپنے گھر جارہی تھی کہ ہریش نے گھر چھوڑنے کے بہانے اس کو رکشہ میں بٹھاکر ایک انجان علاقے میں لے جاکر اس کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کیا اور اس کے بعد گھر کے قریب چھوڑ کرکسی کو خبر کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگیا تھا۔ دوسرے دن بچی کو خاموش دیکھ کر جب وجہ دریافت کی تو سارا ماجرا کہہ سنایا گیا۔واردات کی نوعیت سن کر اس کے والدین نے پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی ، معاملہ ضلع سیشن کورٹ پہنچنے کے بعد کورٹ کی خاتون جج پشپانجلی نے گواہوں کی گواہی اوردلیل کے بعد عصمت ریزی کے الزام کو قبول کرتے ہوئے جرم کو ثابت کیا ہے ۔ اگلے ہفتہ مجرم کو سزا سنائی جائے گی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا