English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنے کئی مطالبات کو لے کر ’’گیسٹ ٹیچنگ اسٹاف‘‘ کا دھرنا(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

جس کی وجہ سے کئی ہزار اساتذہ بے روزگار ہیں اور ان کی نوکری کے سلسلہ میں حکومت کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔ ان باتوں کا مطالبہ کرتے ہوئے آج شہر بھٹکل میں سرکاری پرائمری کالجس کے قریب 54سرکاری مہمان اساتذہ نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ان کے یہ مطالبات پورے کئے جائیں ۔
(۱) نئے اساتذہ کی نامزدگی کے موقعہ پر ٹریننگ مکمل کرنے والے اساتذہ کو ہی نامزد کیا جائے۔ 
(۲) 2013-14 ء کے تعلیمی سال سے جو لوگ بطور مہان اساتذہ کے خدمت انجام دے رہیں اگلے سال بھی انہی اساتذہ کو خدمت کا موقع دیا جائے۔ 
(۳) پی ایچ ڈی ، نیٹ ، سلیٹ او رایم فل ، ان ڈگریوں کے مابین فرق کیے بنا 25 ہزار روپئے تنخواہ سبھوں کو یکساں دی جائے ۔ 
(۴) ایک ہفتہ دیر سے ملنے والی تنخواہ جلد دی جائے۔ 
(۵) خاتون مہمان اساتذہ کو حمل کے ایام میں تنخواہ کے ساتھ تین ماہ کی چھٹی دی جائے۔ 
(۶) بیاک لاگ ٹیچنگ کے خالی عہدوں پر مہمان اساتذہ کو ہی منتخب کیا جائے ، دوسروں کو یہ عہدے نہ دئیے جائیں ۔ 
ملحوظ رہے کہ 15؍ اکتوبر یعنی آج صبح بنگلور سٹی ریلوے اڈے سے ان مطالبات کو لے کر ریاست بھر کے اساتذہ نے احتجاجی جلوس نکالتے وزیر اعلیٰ کے گھر کے سامنے دھرنا دیا تھا۔ انہی کی حمایت کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ کے جملہ اساتذہ نے بھی یہاں آج دھرنا دیا۔

دو لاریوں کے مابین بھیانک تصادم :ڈرائیور محفوظ 

بھٹکل 15 ؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) دو لاریوں کے مابین تصادم کی واردات کل رات ساڑھے گیارہ بجے شرالی چیک پوسٹ کے قریب پیش آئی ہے ۔ اس حادثہ میں دونوں لاری ڈرائیور محفوظ ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گوکاک سے کالی کٹ جانے والی لاری اور ہوناور سے بھٹکل آرہی مٹی سے لدی لاری کے درمیان کل رات یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دونوں لاریوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ 


کنداپور : آگ حادثہ کی وجہ سے دو دکانیں جل کر خاکستر 

کنداپور 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) اچانک آگ لگنے کی وجہ سے 2دکانوں میں موجود قیمتی اشیاء جلنے کی بنا پر قریب دو لاکھ روپئے کا نقصان ہونے کی واردات پیر کے روز مراونتھا ہائی وے پر واقع سبراامنیا مندر کے قریب پیش آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مہالیگا دیوڈیگا کی ملکیت میں آنے والی جنرل اسٹور اور ناگپا نائک اچار کی ملکیت والی ٹیلرنگ کی دکانوں میں یہ آگ حادثہ پیش آیا تھا۔ دیوڈیگا کے مطابق تقریباً تیس ہزار روپئے کا مال اور دکان کے ضروری کاغذات جل گئے ہیں ۔ ٹیلرنگ کی دکان کے مالک ناگپا کا کہنا ہے کہ آگ حادثہ کی وجہ سے سلائی مشین، آئرن بوکس ، لکڑی کا سامان ، کرسیاں اور ٹیبل وغیرہ جل کر ختم ہوگئے۔ سلائی دکان کے مالک کے مطابق تقریباً اسی ہزار روپئے کا نقصان ہوا ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ آگ جنرل اسٹور میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی ۔ یہ بھی کہا جارہاہے کہ دیر رات تک کچھ مقامی افراد ان دکانوں کے قریب سگریٹ نوشی کررہے تھے جنہوں نے آگ کے لگنے کی اطلاع مالکان کو دی تھی ۔ جب تک لوگ پانی کے ذریعہ آگ بجھانے کی کوشش کرتے ، آگ اپنا کام کرچکی تھی ۔ اس حادثہ کی وجہ سے دونوں مالکان کو بھاری نقصان ہوا ہے اور ان کی معیشت پر برا اثر پڑا ہے ۔ 


تاجر کو اغوا کرنے والے تین نوجوان پولس حراست میں

منگلور 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) بنٹوال پولیس نے ایک نوجوان تاجر کو اغوا کرنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو اپنی حراست میں لیاہے ۔ ملزمین کی شناخت سومیشورا کے مقیم چیتن ، وویش اور کتّار کے پرجاوال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ملزمین پر الزام لگایا گیا ہے کہ تاجر انوپ کو اغوا کرنے کے بعد کچھ پیسے کے معاملہ میں دھمکی دیتے ہوئے بی سی روڈ کے قریب چھوڑدیا گیا تھا۔ پولیس نے اغوا کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی کار بھی ضبط کرلی ہے ۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 


غیر قانونی طور پر مٹی لے جارہے 15ٹرک ضبط کرلیے گئے 

منگلور /مڈکیری 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) منگلور سے غیر قانونی طورپر ریت لے جارہے پندرہ ٹرک کو پولیس نے ضبط کرتے ہوئے تقریباً پچیس افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ ایس پی نے اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیتراوتی ندی سے غیر قانونی طور پر ریت اسمگل کی جارہی تھی ۔ جیسے ہی پولیس کو خبر ہوئی انہوں نے مڈیکیری کے قریب ان ٹرکوں کو ضبط کرلیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا