English   /   Kannada   /   Nawayathi

مختلف کمپنیوں کودھوکہ دینے کے الزا م میں ایک شخص گرفتار(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ملزم پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ممبئی میں پیش آئے ایک 1.5لاکھ رروپئے کی لوٹ مار معاملہ میں بھی یہ ملوث تھا۔علاوہ ازیں شیموگہ کے دوڈّے پیٹے علاقے کے مقیم اشفاق کے سات بھی تجارتی معاملہ میں دھوکہ دہی کرنے سے پولس تھانے میں اس کے خلاف کا کیس درج کیا گیا تھا ۔ ابکو سلک کمپنی اور منجوناتھ روڈ لائنس کمپنی سے بھی پچاس ہزار اور ساٹھ ہزار وپئے کی چوری کا الزام اسی پر ۔ ملزم کو فی الحال شیموگہ پولیس کے حوالہ کیا گیا ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 


 

جہیز کا لالچ: نکاح کے روز ہی دولہا پولس حراست میں 

منگلور.13؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) پاؤر نامی علاقے کا مقیم الیاس عمر (24) کو اس وقت جیل کی سزاج کاٹنی پڑی جب اس نے ڈھائی لاکھ روپئے جہیز لے کر شادی سے انکار کردیا ۔ اطلاع کے مطابق سورتکل کے کرشنا پور فورتھ بلاک کے مقیم ابوبکر کی لڑکی کے ساتھ اس کا رشتہ طئے ہوا تھا اور قریب ڈھائی لاکھ روپئے بطور جہیز لے کر کل 12اکتوبر کو نکاح طئے کیا گیا تھا ۔ دودن قبل یعنی 10اکتوبر کو الیاس اپنی منگیتر کو فون کرکے مزید سات پون سونا اور پانچ لاکھ روپئے کا مطالبہ کرنے لگا اور نہ دینے کی صورت میں نکاح نہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ۔ شادی کی تیاریوں میں مصروف دلہن کا باپ ابوبکر دولھا کے اس مطالبے کو سن کر پریشان ہوگیا اور پولیس تھانے میں شکایت درج کی جبکہ پولیس نے معاملہ کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن الیاس کی ہٹ دھرمی نے اس کو جیل بھیج دیا ۔ واضح رہے کہ 25؍ اکتوبر تک عدالت نے اسے عدالتی حراست میں لینے کا فیصلہ سنایاہے۔ 


 

فلمی انداز میں نوجوان تاجر کا اغوا 

بنٹوال 12؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) فلمی انداز میں ایک نوجوان تاجر کو اغواء کرلئے کی واردات کل بروز اتوار تعلقہ کے پانے منگلور نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔واردات کے فوری بعد پورا شہر افواہوں کی زد میں آگیا اور پولیس فوری کاروائی کرتے ہوئے تعلقہ کے مختلف راستوں اور علاقوں میں ناکہ بندی کردی اور بالآخر پولیس اغوا شدہ تاجرایک علاقے سے دریافت کرلیا ۔ اطلاعات کے مطابق مڑپاڑی نامی علاقے کا مقیم انوپ بی سی روڈ سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی کاموں کے اشیاء کی تجارت کرتا ہے ۔ اسی تجارت کے سلسلہ میں انوپ مختلف لوگوں سے تجارت بعد تبادلہ زر میں لاپرواہی کی جس کی وجہ سے اس کو اغواکیا گیا تھا ۔ انوپ جس کو اغواکاروں نے دھمکا کر ایک انجان علاقے میں چھوڑ دیا تھاپولس کوسارا ماجرہ سنایا ۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا