English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور : وزیرِ صحت یوٹی قادر نے کیا سرکاری اسپتال کا ہنگامی دورہ

share with us

وارڈ کے معائنہ کے دوران اچانک وزیرِ صحت سینا گنیگا نامی مریض پر پڑی جو بے حرکت پڑے ہوئے تھا،اس کی حالت دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے نبض چیک کرنے کی ہدایت کی ، معائنہ کے بعد پتہ چلاکہ وہ شخص دم توڑ گیا ہے ۔یہ واقعہ جہاں سب کو حیرت میں ڈال دیا وہیں وزیر صحت نے ڈاکٹروں پر سوالات کی پوچھاڑ کردی مگر کسی نے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا ۔ عملہ اور سہولیات ہونے کے باوجود ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آنے کی بات کرتے ہوئے انہوں نے فوری تحقیقات کرنے اور اسپتال کے نظام کو ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔ 


بنٹوال : تاجر کے گھر پیش آئی ڈکیتی کی واردات 

پانچ سونے کے سکے لے کر چور فرار 

بھٹکل 12؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) گھر کا پچھلا دروازہ توڑکر اس میں موجود سونے کے سکوں کے علاوہ نقدی پر ہاتھ صاف کیے جانے کی واردات آج صبح سویرے بنٹوال کے علاقے بولنگڑی نامی مقام میں پیش آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چور وں نے گھرمیں کسی کے بھی نہ ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے عقبی دروازے کو توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اورپانچ سونے کے سکے کے علاوہ آٹھ ہزار وپئے نقدی پر ہاتھ صاف کیا ۔ یہ واردات عزیز نامی تاجر کے گھر پیش آئی ہے۔ عزیز صبح سویرے چہل قدمی کے لیے باہر گیا ہوا تھا اور اس کی بیوی بچوں کے ہمراہ اپنے میکے گئی ہوئی تھی ۔ اس دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے یہ واردات انجام دی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی کڑک اور گرج کی وجہ سے گھروالوں نے بند کردیا تھا جس کی وجہ سے بھی تحقیقات میں دشواری پیش آرہی ہے ۔ انسپکٹر بیلی ایپا اور ایس آئی ننداکمار نے موقع واردات کا معائنہ کیا ہے ۔ ڈاک اسکواڈ اور فنگر پرنٹ عملہ بھی جائے واردات پر پہنچ کر معلومات اکٹھا کرلی ہے اور چوروں کو حراست میں لینے کے لیے جال بچھا دیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا