English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار سمیت کرناٹک کا ایک انچ بھی مہاراشٹرا کو نہیں دیا جائے گا(مزید خبریں )

share with us

ملحوظ رہے کہ یہ خصوصی اجلاس اسی لئے طلب کیا گیا تھا تاکہ مہاراشٹر کی جانب سے سرحدی علاقوں ہورہی وقتاً فوقتاً گھس پیٹ کو روکنے کے لے لائحہ عمل تیار کیاجاسکے اور اس کو قانونی شکل دے کر عدالت میں مقدمہ دائر کرسکے، وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کرنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،اور مہاراشٹر حکومت کو جواب دینے کے لیے تمام قانونی کارہ جوئی بھی ہوچکی ہے۔یہاں اجلاس میں موجود واٹال کنڑا تنظیم کے صدر ناگراج واٹال نے کہا کہ کرناٹک -مہاراشٹر کے سرحدی علاقوں میں مرا
ٹھیوں کی غنڈہ گردی عروج پر ہے ،اس کو روکنے کے لئے شہر بیلگام میں متحرک تنظیم ایم ای ایس پر پابندی عائد کی جائے اور سرحدی علاقوں میں کنڑا ماحول پید اکرنے کے لئے خاطر خواہ منصوبوں کو روبہ عمل لائے جائے ،جیسے کہ کنڑا اسکول و دیگر تقاریب ہیں۔ انہوں نے پرزور مطالبہ دیاکہ وزراء کی قیادت میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس پر نظر رکھ سکتے۔ ملحوظ رہے کہ کرناٹک کے بیلگام گلبرگہ، بیدر اور کاروار اضلاع میں قریب 408ایسے دیہات ہیں جہاں مراٹھی زبان بولیہ جاتی ہے اور اسی وجہ سے علاقوں کو مہارشٹرا میں ضم کرنے کا مطالبہ بارہا کیاجاتار ہا ہے ۔ جب کہ حال ہی میں یہ کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ بھی دائر کردیا گیاہے۔ 


’’ایناپویا‘‘ اسپتال میں طالبِ علم کی مشتبہ حالت میں موت: طلباء کا احتجاج 

کارکلا 11اکتوبر (فکروخبرنیوز ) یہاں کے ہیبری سرکاری پرائمری کالج کے ایک طالبِ علم کی اینا پویا اسپتال میں مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے کی وجہ سے مشتعل طلباء کی جانب سے مذکورہ اسپتال کے خلاف احتجاج کئے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق مہلوک طالبِ علم کی شناخت کارتک شیٹی مقیم کرجے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، اوریہ طالبِ علم مذکورہ اسپتال میں دانت کے درد کی وجہ سے علاج کے لیے داخل ہوا تھا۔ علاج کے فوری بعد اس کی ہلاکت کی وجہ سے ہندو تنظیمیں اور کالج کے طلباء نے اسپتال کے انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کل بروز جمعہ زوردار احتجاج کیا اور سابق رکن اسمبلی گوپال بھنڈاری کو درخواست پیش کی کہ اس سلسلہ میں کارروائی کی جائے۔ درخواست حاصل کرنے کے بعد بھنڈاری نے یہاں طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ مذکورہ اسپتال میں طالبِ علم کی موت قابلِ افسوسناک خبر ہے اور یہ انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے، انہوں نے طلبہ کو یقین دلایا کہ وہ وزراء اور وزیرِ اعلیٰ سے بات کرکے اس سلسلہ میں خاطیوں کو قانونی سزا دینے کا مطالبہ کریں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا