English   /   Kannada   /   Nawayathi

الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو عدالت نے سنائی موت کی سزا

share with us

مصر:05/مارچ/2024(فکروخبر/ذرائع) الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو عدالت نے موت کی سزا سنادی، عدالت نے 58 افراد کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے الاخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع، نائب محمود عزت اور 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے بعض ملزمان کو عمر قید 6 کو 15 سال قید،7 کو 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائیں گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ملزمان کو جون تا اگست 2013 میں سابق صدر مرسی کے حق میں دھرنے اور مظاہروں پر سزا سنائی گئیں، ایمرجنسی کے تحت قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے 58 افراد کو سزا سنائی۔

عدالت کی جانب سے گرفتار ملزمان کو ملک میں انتشار پھیلانے، تخریب کاری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائیں سنائی گئیں،21 ملزمان کو مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا