English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسکولی طالبات کو بسوں میں سفر کرنا مشکل ہوگیا(مزید خبریں )

share with us

5؍ اکتوبر کو بھی کنڈکٹر نے اس نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کی ۔ اس بات سے پریشان چھ اکتوبر کو لڑکی نے کنڈکٹر کو دھمکی دی کہ اگریوں ہی جاری رہا تو وہ پولس بھی شکایت کرے گی مگر اس کے باجود کنڈکٹر کی بدتمیزی جاری رہی تومتاثرہ لڑکی نے اس کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے درج شدہ شکایت کی بنیاد پر کنڈکٹر کو اپنی حراست میں لیا ہے ،اور تحقیقات جاری ہے۔


شراب کے نشہ میں دھت شرابی کی عورتوں کے ساتھ بدتمیزی

مشتعل ہجوم شرابی پر ٹوٹ پڑی 

منگلور 07؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) دو پولیس خاتون کانسٹبل اور ایک عام خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کی وجہ سے ایک شرابی شخص کو عوام کی جانب سے خوب دھلائی کی جانے کی واردات آج صبح یہاں ،کے ایس آرٹی سی بس اڈے کے احاطے میں پیش آئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ ایک شخص شراب کی نشہ میں دھت عورتوں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آرہاتھا ۔ عام عورتوں کو پریشان کرتے کرتے اس دوران آٹو رکشہ کے پاس موجود دو خاتون پولیس کانسٹبل کے ساتھ بھی بدسلوکی شروع کردی ۔ کئی دیر سے شرابی کی بدتمیز ی دیکھ رہے عوام مشتعل ہوکر شرابی پر ٹوٹ پڑے اور خوب زدو کوب کرنے کے بعد،دھمکا کرروانہ کردیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا