English   /   Kannada   /   Nawayathi

قربانی کا عمل ہر قوم و مذہب کے لئے مختص کیا گیا تھایہ قرآن کا فرمان ہے

share with us

موصوف مولانا آج یہاں بھٹکل کے عیدگاہ میں ہزاروں کے تعداد میں جمع مصلیوں سے عیدالاضحیٰ کی دوگانہ کے بعد عربی خطبہ کا ترجمہ کرتے ہوئے مخاطب تھے۔ مولانا موصوف نے اس موقع پر طوالت سے بچتے ہوئے اختصار کے ساتھ حضرت ابراہیم و اسماعیل ؑ کے قربانیوں کی حقیقت اور اس کی روح کو پیش کیا، مولانا نے کہا کہ دراصل امتحان مقصود تھا۔ حضرت اسماعیل ؑ کی جان نہیں ، یہاں اماں ہاجرہ ، حضرت ابراہیم اور اسماعیل ؑ کی ایسی قربانیاں تھیں کہ اللہ نے رہتی دنیا تک کہ لئے اس کو زندہ رکھ دیا، مولانا نے اس موقع پر عوام سے پرزور مطالبہ کیا کہ قربانی کے موقع پر بردران وطن کا خیال رکھا جائے ، ہماری کسی غلطی کی وجہ سے کسی کو بھی تکلیف نہ پہنچے ، قربانی کے آداب و سنن کو خیال میں رکھا جائے، اسلام امن کا مذہب ہے یہ امن ہی کی دعوت دیتا ہے ، ہماری غلطیوں کی وجہ سے بردارنِ وطن کے سامنے غلط پیغام جاتا ہے اور لوگ اسی کو اسلام سمجھ بیٹھتے ہیں، اس موقع پر مولانا موصوف نے بردارنِ وطن کے لیے عیدا لاضحیٰ کے اس عیدگاہ سے امن و سلامتی کا پیغام دیتے ہوئے حضرت آدم علیہ الصلاۃوالسلام کے دنیا میں بھیجے جانے کا مقصد بیان کیا اور کہا کہ دنیا کی ہر شئی انسان کے خدمت کے لیے پیدا کی گئی ہے ، سورج، چاند، ستارے، دریا،پہاڑ ،جانور، چرندو پرند یہ ہماری خدمت کے لیے ہیں ، یہ ہمارے خادم ہیں، آدم ؑ کے سامنے فرشتوں کو جھکانے کا مطلب ہی یہی تھا کہ وہ دنیا کی کسی شئی کے سامنے نہیں جھکتا ، اس کو صرف اللہ کے سامنے جھکنے کے لئے پید اکیا گیا ہے۔ مولانا نے اس عربی خطبے کے آخر میں دنیابھر میں سسکتی بلکتی،پریشان اُمت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی، مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا فرمائی ۔ اور پھر حاجیوں کے پر امن طریقے سے واپسی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں، جس پر ہزاروں کا مجمع آمین کہہ کر ماحول میں روحانیت لے آئے۔ ملحوظ رہے کہ آج ساحلی علاقے کے اکثر علاقے، کمٹہ، منگلور، بیندور، شرور، تنگن گنڈی ،کنداپور وغیرہ میں میں عیدالاضحیٰ کی دوگانہ ادا کی گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا