English   /   Kannada   /   Nawayathi

مویشیوں کے نقل وحمل کے دوران دو مسلم نوجوانوں پر حملہ (مزید خبریں )

share with us

پولیس نے دو مسلم نوجوانوں پر جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کا الزام لگاتے ہوئے گرفتار کرلیاہے جن کی شناخت صدیق اور بشیر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو شدت پسندوں کے حملہ کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ کی واردات اُس وقت پیش آئی جب یہ نوجوان جانوروں کو لے جارہے تھے،اس بیچ دو افراد جو بائک پرسواراور دیگر پانچ جو ایک پک اپ گاڑی پر سوار تھے یہ سا ت افراد مسلم نوجوانوں کوزبردستی سواری روکنے پر مجبور کرنے لگے۔ اس دوران لاری بے قابو ہوکر راستے کے کنارے لڑھک گئی اور اس حادثے کی وجہ سے دونوں نوجوان زخمی ہوگئے اور اس بیچ زخمی نوجوانوں پر یہ شدت پسند نوجوان پھر حملہ کرنے لگے اور ان کو زدو کوب کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی ۔ اور معاملہ درج کرتے ہوئے حملہ آوروں میں سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔اس واردات کےبعد شہر میں افواہیں پھیلنے کے پیشِ نظرحالات کو پرامن رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری فورس تعیینات کی گئی ہے ۔ 


بے قابو کار کی تباہ کاریاں : اسٹاپ سگنل اورراہگیر سے ٹکراگئی

بنٹوال 04؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک بے قابو کار راستے کے بیچ لگائے جانے والے اسٹاپ سگنل کے علاوہ وہاں پارک کی گئی د دو بائک کو کچلنے کے بعد ایک راہگیر سے ٹکراکر اس کو زخمی کیے جانے کی واردات آج صبح بنٹوال کے ماری پلا روڈ پر پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ایک فورڈ فیگو کار اچانک بے قابو ہوگئی اور پولیس چوکی پر موجود اسٹاپ سگنل کے علاوہ دو بائک سے ٹکراتے ہوئے بالآخر راہگیر سے ٹکراگئی ۔ زخمی راہگیر کی شناخت عبداللطیف (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ کار بی سی روڈ سے منگلور جارہی تھی کہ بنٹوال کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔۔ بنٹوال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا