English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرڈیشور : خون سے لت پت بیکری مالک کی ملی لاش

share with us

اطلاعات کے مطابق بسوا اچاری رمیش ہری کانت کی شرالی میں واقع بیکری میں ملازمت کیا کرتا تھا ۔ بیان کے مطابق بسوا اچاری کو مالک کی جانب سے دس ہزار روپئے باقی تھے، ملاز م اچاری جب بھی اپنے مالک سے روپیوں کا مطالبہ کرتا مالک ٹال کر بہانے کرنے لگتا تھا ۔ اس سے مشتعل ملازم نے نے پرسوں رات موقع پاکر رمیش کے گردن پر چر ا گھونپ کر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ملزم نے مرڈیشور تھانے میں جرم کو قبول کرلیا ہے۔ملحوظ رہے کہ ہری کانت کے اہلِ خانہ کاروار گئے ہوئے تھے ۔ گھر میں مالک کے اکیلے رات گذارنے کا فائدہ اٹھاکرملازم نے مالک کو قتل کردیا تھا ۔ مرڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا