English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ دارالعلوم محمدیہ اپلہ، کیرلا میں سالانہ اجلاس - تین طلبہ نے کیا تکمیل حفظ

share with us

24 فروری 2024 (فکرو خبر نیوز)  22/فروری بروز جمعرات مدرسہ محمدیہ اپلہ کا سالانہ اجلاس عصر سے عشاء تک تین نشستوں پر مشتمل بڑے ہی اہتمام  کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا جس میں تین حفاظ کرام کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ان کا اعزاز کیا گیا،واضح رہے کہ یہ اس شہر کا چالیس سالہ قدیم ادارہ ہے۔ جس کی بنیاد  اس گاؤں کے کچھ فکر مند اور دین دار لوگوں نے رکھی تھی جو برابر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ لیکن پچھلے چندسالوں سے جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے فارغین نے اس ادارہ کی باگ دوڑ سنبھالی ہے اور اس میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد سے ادارہ ترقی کی طرف گامزن ہے،جن میں مولانا جواد ندوی ۔مفتی جنید ندوی  ۔مفتی وسیم ندوی سر فہرست ہیں،اس اجلاس میں مدرسہ کے طلبہ نے بہت ہی خوبصورت انداز میں دینی وثقافتی پروگرام پیش کرکے۔عوام الناس کی طرف سے خوب داد وتحسین حاصل کی،مدرسہ کے استاذ مفتی وسیم ندوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،اور مدرسہ کے ذمہ دار مولانا جواد نے مدرسہ کی روداد گوش گذار کی،اس اجلاس کے مہمان خصوصی جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے استاذ حدیث وفقہ مفتی فیاض احمد محمود برمارے حسینی نے اپنے خطاب میں فرمایاکہ قرآن کریم آپ صلی اللہ وسلم کے معجزات میں سب سے نمایاں اور بڑا معجزہ ہے،جس میں تمام فتنوں سے بچاؤ اور حفاظت کا سامان ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے انبیاء پر جو آسمانی کتابیں نازل ہوئیں ان کتابوں کے حافظ صرف نبی ہوتے تھے،ان کی امت میں سے کوئی حافظ نہیں ہوتا تھا لیکن اس امت کی یہ خصوصیت ہے کہ نبی کے ساتھ امت کے بے شمار افراد حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہورہے ہیں،حضرت موسی علیہ السلام کوالواح تورات سے جب اس خصوصیت کا علم ہوا تو انھوں نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی کہ ان کی امت کے افراد بھی تورات کے حافظ ہو جائیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ان سے کہا کہ یہ صرف امت محمدیہ کی خصوصیت ہے۔لہذا اس عظیم خصوصیت کی قدر کرنا ضروری ہے جو ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے نصیب ہوئی ہے،اپنے خطاب کو جاری رکھتے فرمایا کہ قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہیے،اور کم سے کم ہر گھر سے ایک حافظ قران ہونا ضروری ہے،اس دولت کے لئے اللہ تعالیٰ جسے قبول کرلے وہ سب سے بڑاسعادت مند ہے،نیز آخیر میں ان حفاظ کوان کے والدین اور ذمہ داران کومبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ تینوں حفاظ اسی بستی کے ہیں جہاں مدرسہ قائم ہے۔
 اس اجلاس میں بستی کے محبوب و مقبول عالم دین مفتی جنید ص ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور کلمات تشکر بھی پیش کئے،اور مفتی فیاض احمد برمارے حسینی کی دعائیہ کلمات پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا