English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی وزیر کرناٹک میں 13000 کروڑ روپیے کے پروجیکٹس کا کریں گے افتتاح

share with us

بنگلورو 21 فروری  2024(آئی اے این ایس) مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری ریاست بھر میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے جمعرات کو کرناٹک کا دورہ کررہے ہیں۔

گڈکری شمالی کرناٹک کے علاقے میں 6,975 کروڑ روپے کے 15 پروجیکٹوں کے آغاز کو ہری جھنڈی دیں گے۔ وہ 6,168 کروڑ روپے کے مختلف سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

مرکزی وزیر گڈکری ایک خصوصی پرواز سے نئی دہلی سے روانہ ہوں گے اور جمعرات کی صبح بیلگاوی شہر پہنچیں گے۔ وہ 12.30 بجے بیلگاوی ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم کے احاطے میں منعقدہ عوامی پروگرام میں حصہ لیں گے۔

گڈکری دوپہر 2.40 بجے تک شیموگا شہر پہنچیں گے اور نہرو اسٹیڈیم میں ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ وہ سہ پہر 3.15 بجے سڑکوں کے متعدد منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد میں حصہ لیں گے۔

اس کے بعد وہ بنگلورو میں آرٹ آف لیونگ سینٹر پہنچیں گے اور ایک مذہبی تقریب میں حصہ لیں گے۔

وہ جمعہ کی صبح مہاراشٹر کے لیے روانہ ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا