English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرلا : محکمۂ ماہی گیری نے کرناٹک کی تین کشتیوں کو ضبط کرلیا

share with us

کاسرگوڈ 19 فروری2024 : کیرالہ کے محکمہ ماہی گیری نے کرناٹک سے تعلق رکھنے والی تین کشتیوں کو ضبط کرلیا ہے۔

گنیش پرسنا، ایشین بلیو اور سری رنگا نامی کشتیوں کو کیرالہ کے حکام نے ماہی گیری کی اجازت اور وقت کی پابندیوں سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑا تھا۔ ان کی کارروائیوں کے نتیجے میں کشتیوں کے مالکان کو 7.5 لاکھ روپے کی خطیر رقم جرمانہ کیا گیا۔

کاسرگوڈ ضلع کے محکمہ ماہی گیری کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے اے لبیب نے آپریشن کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ روک تھام اس وقت ہوئی جب رات کے ممنوعہ اوقات کے دوران کمبلے سمندری ساحل کے 12 ناٹیکل میل کے اندر کشتیوں کو ٹرالنگ کرتے ہوئے پایا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا