English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : الجامعہ اسپورٹس سینٹر کی لائبریری میں خون عطیہ کیمپ

share with us

بھٹکل18؍فروری2024(فکروخبرنیوز) الجامعہ اسپورٹس سینٹر کے لائیبریری میں جناب یوسف ملا (ہیبلے گرام پنچایت ممبر) اوربلڈ ڈونرس منگلورو و انڈین ریڈ کراس سوسائٹی بلڈ سینٹر کنداپور کے اشتراک سے کل بروز سنیچر ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 55 افراد نے اپنا خون عطیہ کیا۔

صبح نو بجے یہ کیمپ شروع ہوا اور دوپہر ایک بجے تک 55 افراد نے اپنا خون عطیہ کیا۔ دلچسپ بات یہ رہی ہے کہ اس کیمپ میں نوجوانوں نے پوری دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔

اس موقع پر منعقدہ مختصر سی نشست میں اسٹیج پر موجود ذمہ داران نے اس کام کی سراہنا کی اور سماجی خدمات میں آگے بڑھنے پر زور دیا اور بتایا کہ خون عطیہ کرنا ایک بڑی ذمہ داری کا کام ہے اور اس سے بلا تفریق مذہب وملت پوری انسانیت کی خدمت ہوتی ہے اور جب بھی کسی کو خون کی ضرورت ہوتی ہے آپ کو پتہ بھی نہیں چل پاتا کہ آپ کا عطیہ کیے گیے خون سے کس کس کی جان بچ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی یہ موقع آئے تو ہمیں آگے بڑھ کراس کے لیے تیار ہونا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا