English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل انجمن انتخابات : 23 اراکین کے انتخاب کے لیے 49 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی ، سابق جنرل سکریٹری کو سب سے زیادہ ملے ووٹ

share with us

بھٹکل18؍فروری2024(فکروخبرنیوز) انجمن حامی مسلمین بھٹکل میں آج نئی انتظامیہ کی تشکیل کے لیے انتخابات عمل میں آئے۔ آج صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک انجمن کے دفتری عمارت میں 23 انتظامیہ اراکین کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس کے لیے کل 49 امیدوار کھڑے تھے۔

صبح سے جاری الیکشن کی کارروائی کے لیے تمام تر تیاریاں کی گئیں تھیں، ووٹ ڈالنے کے لیے اس مرتبہ کمپیوٹرس کا استعمال کیا گیا کل بارہ کمپیوٹر یعنی بوتھ بنائے گئے تھے اور بڑی آسانی کے ساتھ رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس کی رہنمائی کے لیے بھی ایک ٹیم موجود تھی۔ باہر بھی انتظامات بڑے سخت تھے۔ رائے دہندگان کی پوری جانچ کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت دی جاتی تھی۔

کل ووٹروں کی تعداد 754 تھی جن میں سے 536 ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا، اس حساب سے 71.9 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

شام پانچ بجے کے بعد سے گنتی کا عمل شروع کیا گیا اور مکمل ہوتے ہی نتائج کا اعلان کیا گیا ۔

سب سے زیادہ ووٹ سابق جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب نے حاصل کیے جنہیں 440 ووٹ ملے۔ دوسرے نمبر پر ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم 415 ووٹ حاصل کیے اور تیسرے نمبر پر 398 ووٹوں کے ساتھ کے ایم برہان (کوکاری) رہے۔

نتائج کے اعلان کے بعد سابق صدر انجمن جناب مزمل قاضیا نے خوش اسلوبی کے ساتھ انتخابات مکمل ہونے پر الیکشن کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح بہترین پیمانے پر کرائے انتظامات پر بھی انہوں نے طلبہ سمیت ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔

الیکشن کمشنر جناب عبدالواجد کولا نے میڈیا کو بتایا کہ صبح نو بجے سے پولنگ شروع ہوئی۔ دوپہر میں ایک گھنٹہ اور عصر کی نماز کے لیے بیس منٹ کا وقفہ دیا گیا تھا۔ الحمدللہ انتخابات کا عمل پوری خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

فکروخبر تمام نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا