English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ میں راہ چلتے نوجوان کو گرفتار کرکے پولیس نے دانت توڑدئیے (مزید خبریں )

share with us

اس بیچ پولیس نے اس کو روک کر پوچھ تاچھ شروع کی اور جب ایک پولیس نے شراب پینے کے سلسلہ میں سوال کیا تو اس سے ناراض نوجوانوں نے کہا کہ ’’جی ہاں میں نے شراب پیا ہے اور میں پیدل چل رہا ہوں جو کہ قانون کے خلاف نہیں ہے‘‘ ۔ نوجوان کے برجستہ جواب سے طیش میں آکر پولیس نے حراست میں لے کرپولس تھانے لے گئی اور ظلم وستم کے پہاڑ توڑدئیے اور چہرے پر اتنے وار کئے کہ نوجوان کے دو دانت اُکھڑ کر نیچے گر گئے ۔ نوجوانوں کی حالت دیکھ کر اہل خانہ نے جنرل اسپتال میں داخل کرنے کے بعد متعلقہ پولس افسران کے خلاف عدالت میں قانون کا غلط استعمال کے الزام میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر قانون کے رکھوالے ہی ایسی غنڈہ گردی کرنے پر آئیں تو انصاف کس سے مانگیں اور اپنی شکایتیں کن کے پاس پیش کرے؟


اب منگلور کے ریلوے اڈے پر اُڑے خون کے چھینٹے

نامعلوم نوجوان کا چراگھونپ کر کیا گیا قتل 

منگلور 02؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) شہر کے ہمپن کٹے ریلوے اڈے کے قریب آج صبح ایک نوجوان کو تیز دھار ہتھیار سے چیر کر قتل کرنے کی واردات پیش آئی ہے جبکہ نوجوان کی شناخت معلوم نہ ہونے کی وجہ سے قتل کی وجوہات سامنے نہ آسکی ۔ اس سلسلہ میں پولیس کی تحقیقات جای ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ قتل ہونے والے نوجوان کی عمر 27سے 30سال کے درمیان ہے ۔ اطلاعات کے مطابق منگلور ٹرافک اے سی پی (ACP) ادئے ناک اور ان کے ماتحت افسران معمول کے مطابق کل رات گشت لگارہے تھے کہ ریلوے اڈے کے قریب ایک نامعلوم لاش دریافت ہوئی جس کا پیٹ چر ا گھونپ کر پھاڑ دیا گیا تھا اور لاش کے چاروں جانب خون رس رہا تھا۔مقتول سفید رنگ کی قمیص اور سیاہ رنگ کے پتلون میں ملبوس تھا۔ مقتول سے شناختی کارڈ دریافت نہ ہوسکا ۔پولس نے تحقیقات کے بعد لاش کو وینلاک اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا