English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلبہ حالات سے مقابلہ کرنے کی ہمت پیدا کریں اور اپنا تعلیمی میدان خود طئے کرلیں : ساحل آن لائن کی طرف سے منعقدہ کیرئیرگائیڈینس پروگرام سے مشہور ماہرِ تعلیم سید تنویر کا خطاب

share with us

بھٹکل17؍فروری 2024(فکروخبرنیوز) طلبہ میں حالات سے مقابلہ کرنے کی ہمت ہونی چاہیے اور انہیں ابھی سے یہ طئے کرلینا چاہیے کہ انہیں کیا بننا ہے؟ ایس ایس ایل سی ایک سرکل ہے جہاں سے تعلیم کے مختلف راستے نکلتے ہیں اور پی یو سی کے بعد تعلیم کا ایک میدان مل جاتا ہے۔ یہاں پہنچنے کے بعد طلبہ کو خود طئے کرنا ہوتا ہے کہ وہ کہاں جائیں؟  

ان باتوں کا اظہار مشہور ماہرِ تعلیم اور موٹیشویشنل اسپیکر جناب سید صاحب نے کیا۔ موصوف ساحل آن لائن بھٹکل کی جانب سے کل بروز جمعہ بعد عصر بلال ہال میں ایس ایس ایل سی اور پی یوسی کے طلبہ کے لیے کیرئیر گائنڈینس کا پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

جناب سید تنویر صاحب نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ آج کل طلبہ اپنا میدان خود طئے نہیں کرپارہے ہیں اور وہ اپنے تعلیمی میدان کے لیے یا تو والدین کے فیصلہ کے پابند ہوتے ہیں یا پھر دوست واحباب کو دیکھا دیکھی انہی کے راستے پر چل دیتے ہیں جس سے طلبہ کی صلاحیتیں خاطر خواہ پروان نہیں چڑھ پارہی ہیں۔

انہوں نے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے بعد اگلے تعلیمی مراحل کو طئے کرنے کے لیے موجود مختلف کورسس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کورسس سے پہلے اپنا نفسیاتی ٹیسٹ کروالیں جس سے آپ کو اپنے تعلیمی میدان کے انتخاب میں مدد ملے گی۔ جس سے آپ صحیح میدان کا انتخاب کرسکیں گے ۔

موصوف نے والدین پر زور دیا کہ وہ گھر کا ماحول اچھا بنائیں رکھیں اور اپنے بچوں سے محبت سے پیش آئیں ، بسا اوقات آپ کے گھر کا ماحول اچھا نہ رہنے کی وجہ سے بچہ ترقی نہیں کرپاتا اور اس کے اثرات زندگی پر پڑنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو گلے لگائیے ، ماحول اچھا بنائیے اور ان کی ہمت افزائی کرتے رہیے۔

امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی نے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد ہی یہی ہے کہ آپ اپنے آپ کو پہچان لیں اور یاد رکھیں کہ خود کو پہنچاننے والا دنیا کے میدانوں میں آگے بڑھتا ہے اور اس سے اس کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو ذہن میں بٹھالیں کہ آپ قوم کا مستقبل ہیں۔ آپ کو طئے کرنا ہے کہ قوم کا مستقبل کیسا ہونا چاہیے۔ آپ کے ترقی کرنے سے قوم بھی ترقی کرے گی۔ مولانا نے کہ کہا کہ صرف اپنی زندگی کے بارے میں تو جانور بھی سوچتا ہے لیکن ہمیں بڑے عزائم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے کہا جاپان ، امریکہ اور یوروپ کے مختلف علاقوں نے ترقی کرلی اس کی وجوہات کا پتہ لگانے پر ہمیں معلوم ہوگا کہ انہوں نے اپنے اوقات کا صحیح استعمال کیا اور جاں توڑ محنت کی۔ آپ بڑا سوچیں اور خوب ترقی کرلیں۔ چھوٹی سوچ آپ کو چھوٹا بنائی گی اور بڑی سوچ آپ کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دے گی۔

پروگرام کا آغاز حافظ امین ذہیب کی تلاوت سے ہوا اور نعت انس ہلارے نے پیش کی۔استقبالیہ کلمات اور مہمانوں کا تعارف جناب رضا مانوی نے پیش کیا اور ساحل آن لائن کے تعارف پر جناب عبدالرؤوف سونور نے روشنی ڈالی۔ اسٹیج پر ساحل آن لائن کے ایڈیٹر جناب عنایت اللہ گوائی ، ڈائریکٹر اور پروگرام کے کنوینر جناب جاوید آرما اور اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا