English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے بعد کیا؟ ساحل آن لائن کی جانب سے کل بروز جمعہ منعقد ہورہا ہے کیرئیر گائیڈنس پروگرام

share with us

بھٹکل 10 فروری(فکروخبرنیوز) ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے بعد عام طور پر طلبہ الجھن کے شکار ہوجاتے ہیں اور اس موڑ پر طلبہ کی رہنمائی ضروری ہوجاتی ہے۔ بسا اوقات صحیح رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے طلبہ کی صلاحیتیں پروان نہیں چڑھ پاتی ہیں۔ ایس ایس ایل سی اور پی یوسی کے بعد کس میدان میں قدم رکھا جائے یہ ایک اہم سوال ہوتا ہے۔

ساحل آن لائن کی جانب سے 16 فروری بروز جمعہ بعد عصر بلال ہال نوائط کالونی میں اس اہم موضوع پر کیرئیر گائیڈنس پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے بینگلورکی معروف شخصیت، ماہرتعلیم، مرکزی تعلیمی بورڈ نئی دہلی سمیت برینی اسٹاربینگلور کے ڈائرکٹرجناب سید تنویراحمد شریک تشریف لارہے ہیں۔ پروگرام کی صدارت  جامع مسجد بھٹکل کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی فرمائیں، مولانا موصوف کا تعلیم کی اہمیت اور اس کی افادیت پرجامع خطاب ہوگا۔

ساحل آن لائن کے ڈائرکٹر جناب جاوید حُسین آرمار نے بتایا کہ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے بعد طلبہ کو کیا کرنا ہے، کونسے تعلیمی میدان کا انتخاب کرنا ہے۔اپنے اگلے تعلیمی سفر کو کیسے جاری رکھنا ہے اور اعلیٰ تعلیم کے ذریعے قوم وملت کو کس طرح فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے؟ پروگرام میں ان تمام اُمورپر طلبہ کی بہترین انداز میں رہنمائی کی جائے گی۔

میٹرک اور پی یوسی میں زیرتعلیم طلبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس اہم پروگرام میں شریک ہوکر بھرپوراستفادہ کریں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

پروگرام بلال ہال میں 16 فروری، جمعہ، بعد نماز عصر شروع ہوگا اورمغرب کی اذان پراختتام کو پہنچے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا