English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : لوک سبھا انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل 18 فروری کے بعد، کن کن کے نام ہیں فہرست میں شامل؟ جانیے سابق وزیر اعلیٰ نے کیا کہا؟

share with us

بنگلورو15 فروری 2024 : کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل ریاستی امیدواروں کے لئے 18 فروری کے بعد شروع ہوگا۔

قومی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ 17 اور 18 فروری کو دہلی میں ہوگی اور اس کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔ جے ڈی ایس کے ساتھ ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی بات چیت کی جائے گی لیکن یہ بات ابھی حتمی طور پر طئے نہیں ہوئی ہے کہ اس فہرست میں کن کن کے نام شامل ہیں۔

کانگریس حکومت پر حملہ کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ عدالت نے 40 فیصد کمیشن الزامات کی جانچ میں تاخیر کا نوٹس لیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرناٹک حکومت کا خزانہ خالی ہے۔ عدالت کی طرف سے بھی یہی بات دہرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے کانگریس حکومت کی طرف سے پچھلی بی جے پی حکومت کے خلاف لگائے گئے 40 فیصد کمیشن الزامات کی تحقیقات میں غیر معمولی تاخیر کا مشاہدہ کیا ہے اور حکومت سے چھ ہفتوں کے اندر جانچ رپورٹ پیش کرنے کو بھی کہا ہے۔

کانگریس حکومت کے خلاف کمیشن کے الزامات پر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کیمپنا کے یو ٹرن پر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ریاستی حکومت کا دباؤ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا