English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابناءِ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا اجلاسِ عام

share with us

بھٹکل14؍فروری2024(فکروخبرنیوز) ابناءِ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا سالانہ اجلاسِ عام کل بروز منگل بعدنمازِعشاء مدرسہ دار التعلیم والتربیہ میں منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں جنرل سکریٹری ابناء مولانا عبدالحسیب منا ندوی نے سال بھر کی کارکردگی پیش کی اور بتایا کہ الحدللہ اس مرتبہ ابناء کے دعوتی وفود کا دائرہ کار بڑھایا گیا اور کمٹہ واطراف کے علاقوں کے ساتھ ساتھ شرواتی بیلٹ، ہوناور اور دیگر علاقوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ۔ الحمدللہ یہاں جمعہ وفود کا سلسلہ جاری ہے اور خواتین کے لیے بھی اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں محاسبۂ نفس کے عنوان پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی ، استادِ تفسیر مولانا محمد الیاس ندوی اور استادِ حدیث مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور علماء کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور دعوتی مقاصد کے لیے آگے آئیں۔ اپنے معاشرہ کے اصلاح کی فکر کریں اور اس کے لیے اپنے کچھ وقت اس کے لیے فارغ کریں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ جس تیزی کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں اس سے ہمیں مایوس ہونے کے بجائے اپنے دعوتی دائرہ کار کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ صدارتی کلمات صدر ابناء مولانا رحمت اللہ ندوی نے پیش کی جس میں ابناء کے استحکام کے لیے کوششیں کرنے پر زور دیا۔

استاد جامعہ مولانا عبدالاحد ندوی نے اپنے تأثرات بیان کیے، استاد جامعہ مولانا عبدالسمیع ندوی نے اجلاس کی غرض وغایت پیش کی ، صدر مدرس مدرسہ دار التعلیم والتربیہ مولانا شجاع الدین ندوی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ مولانا وصی اللہ ندوی نے نظامت کی۔ دعائیہ کلمات پریہ اجلاسِ عام اپنے اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا