English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل ہائی وے اتھارٹی کو خستہ ہال شاہراہوں کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

عوام کی مانگ ہے کہ بھٹکل ہائی وے اتھاریٹی کو اس جانب توجہ دینی ہوگی قبل اس کے کوئی بڑاحادثہ پیش آئے ۔ کندارپورسے نکلنے کے بعد بیندور، اور شرور کی وہ اہم شاہراہ جو بھٹکل سے جوڑتی ہے اتنی خستہ ہے کہ جس کا ذکر ناقابلِ بیان ہے ۔ اس کی وجہ سے مسافروں کو حددرجہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اور بالخصوص اسکولی بچوں اور مسافروں کے لیے بس میں سفر کرنا دشوار ترین مرحلہ بن گیا ہے ۔ 


بھٹکل شہری علاقوں میں بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں : منکال وائیدیا 

بھٹکل یکم اکتوبر (فکروخبرنیوز) بھٹکل تعلقہ کے شہری علاقے کے مسائل سمیت مختلف قسم کے مسائل کا کام ابھی باقی ہے جس کو دھیرے دھیرے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ان باتوں کی اطلاع بھٹکل تعلقہ کے رکن اسمبلی نے کل یہاں منعقدہ بھٹکل بلدیہ کے اجلاس عام میں دی ۔وہ یہاں عام اجلاس میں مسائل پر گفت وشنید اور دیگراراکین کی شکایتیں سننے کے بعد شہر کی ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈال رہے تھے انہوں نے کہا کہ بھٹکل شہر کی ترقیات کے لیے ابھی حال ہی میں ایک کروڑ بجٹ منظور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دیکھا جائے توشہری علاقوں میں مسائل کی بھرمار ہے جس کو ضلع انچارچ وزیر دیش پانڈے کے سامنے رکھاگیا ہے۔ اور جناب وزیر دیش پانڈے ضلع بھر میں بھٹکل تعلقہ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اگلے دو تین مہینوں میں موصوف وزیر اسی سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس بھی طلب کریں گے ۔ رکن اسمبلی منکال وائدیان نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بھٹکل میونسپل کے حدود میں آنے والی منڈلی کی خالی جگہوں پر مرارجی دیسائی اقامتی اسکول اور اقلیتی طلباء کے لیے ایک ہاسٹل کے تعمیر کیے جانے کی کی کوشش کی جائے گی ۔ سرکاری کالج جو کہ کرایہ کی عمارت میں ہے امسال کالج کی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی ۔ ایک میونسپل رکن نے کہا کہ میونسپل بلدیہ کے ماتحت مختلف قسم کے تعمیراتی کام جاری ہیں مگر اراکین کو اس سلسلہ میں زیادہ معلومات نہیں دی جاتی ۔ ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں اراکین کو اُسی وقت آگاہی ہوتی ہے جب عوام ان تک شکایتیں لے کر آتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ اس کا بھی ذکر کیا کہ بھٹکل شہر کا قدیم علاقہ چوتھنی کے قریب اہم شاہراہ کے بغل ہی میں مچھلی کی خریدوفرخت جاری ہے لہذا اس جگہ کی تبدیلی پر توجہ دی جائے ۔ اس اجلاس عام میں گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے پر کی جانی والی کوتاہیوں کے سلسلہ پر بھی بحث کی گئی ۔بلدیہ صدر منجما نے اجلاس کی صدارت کی ۔


بھٹکل کے ماروکیری گرام پنچایت سمیت ضلع کے 11گرام پنچایتوں کو حکومت کی جانب سے گاندھی گرام اعزاز 

کاروار یکم اکتوبر (فکروخبرنیوز) اتراکنڑا کے گیارہ گرام پنچایتوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے پہلی بار گاندھی گرام اعزازسے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ اعزازات 2؍ اکتوبر بنگلور کے ودھان سودھا کہ بینکویٹ ہال میں دئیے جائیں گے ۔ ملحوظ رہے کہ ریاست میں بہترین کارکردگی کرنے والے پنچایت راج انتظامیہ میں جیسے گرام پنچایت ، تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت کو گاندھی گرام اعزاز ، راجیو گاندھی ابھیانا امدادی رقم دی جاتی ہے ۔ اس مرتبہ اترکنڑا ضلع میں بھٹکل کے ماروکیری ، انکولہ کے اچوے ، ہلیال کے جناگا ، ہوناور کے کروا ، جوئیڈا کے رام نگر ، کاروار کے گاڑاسائی ، منڈگوڈ کے بیڈساگاؤں ، سداپور کے بدراکان ، سرسی کے بدنگوڈو، کمٹہ کے دیو گری گرام پنچایتوں کو گاندھی گرام اعزاز سے نوازا جائے گا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ابھی حال میں ہی مذکورہ بالا تمام پنچایتوں کے اراکین اور پی ڈی او (PDO) افسران کو شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا