English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: انجمن کالج کی چار طالبات کی شاندار کارکردگی ، یونیورسٹی رینکنگ میں نمرہ شاہ بندری کو ٹاپ پوزیشن

share with us

بھٹکل13؍فروری2024(فکروخبرنیوز) کرناٹکا اسٹیٹ مہادیوی ویمن یونیورسٹی وجئے پورا کے ٹاپرس میں انجمن کالج فار ویمن بھٹکل کی چار طالبات نے یونیورسٹی رینکنگ میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال رئیسہ شیخ نے پریس ریلیز میں دی ہے۔

ان طالبات میں بی کام کی تین اور بی اے کی ایک طالبہ شامل ہے۔

نمرہ بنت ندیم احمد شاہ بندری نے 96.34 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے بی کام میں پوری یونیورسٹی میں ٹاپ کیا ۔ سمن بنت امیر 93.30 فیصد کے ساتھ ساتواں رینک اور فاطمہ صباح بنت محی الدین دامدا نے 92.65 فیصد کے ساتھ دسواں رینک حاصل کیا ہے۔ اسی طرح بی اے میں نسینہ بنت الطاف حسین کوبٹے نے 88.62 فیصد کے ساتھ آٹھواں رینک حاصل کی ہے۔

اس کامیابی پر انجمن کے ذمہ داران ، اساتذہ ومعلمات نے ان کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا