English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہماری کوتاہیاں کبھی کبھی خود ہمارے لئے پریشانیوں کا سبب بن جاتی ہیں : مولانا محمد الیاس ندوی

share with us

مولانا نے اس موقع پر ملک ہندکے آئین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خیالات کے اظہار کے لیے آزادی دی گئی ہے۔ہمیں اس بات پر شکر گذار ہوناچاہئے کہ لاکھ رکاوٹوں کے باوجود ہمیں یہاں اس بات کی آزادی ہے کہ ہم اپنے دینی فراض و سنن اور دیگر عبادات کو آزادی سے انجام دے سکتے ہیں ۔ مولانا موصوف نے قربانی کے ایام میں ہونے والی کوتاہیوں کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے کوئی ایسی غلطی سرزد نہ ہو جس سے برادران وطن کو تکلیف پہنچے اور پر امن ماحول میں کشیدگی پیدا ہو۔ کبھی کبھی خود ہماری غلطیوں کی وجہ سے برادرانِ وطن کے سامنے اسلام کی صحیح تعلیمات پہنچ نہیں پاتی ۔ اس موقع پر تنظیم کے نائب صدر جناب ایس ایم سید پرویز نے قربانی کے مواقع پر ہونے والی بے راہ روی کو روکنے کے لیے کچھ تجاویز پیش کی اور اس پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی بات بھی کہی۔مولانا ارشاد نائیطے ندوی اورمولانا عبدالاحد فکردے ندوی مولانا عبدالنور فکردے ندوی نے بھی قربانی کی فضیلت کے عنوان پر مفید باتیں پیش کیں ۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کی نظامت مولانا ابوبکر تونسے ندوی نے کی اور مولانا محمد الیاس ندوی کی دعاء پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔ واضح رہے کہ اسی طرح مسجد عمر الجابری عمر اسٹریٹ میں میں بھی بعد عشاء قربانی کے اصول وآداب کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں استاد تفسیر وادب جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی ، مولانا محمد حسین ندوی اور مولانا محمد عبدالسمیع ندوی نے قربانی کی فضلیت کے ساتھ ساتھ اس کے آداب پر تفصیلاً روشنی ڈالی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا