English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے مسلمان اپنے شہر اور ریاست کے نہیں بلکہ پورے ملک کے مسلمانوں کی ترقی کی فکر کریں : رابطہ سوسائٹی کے سیول سرویس ورکشاپ میں مولانا فضل الرحیم مجددی ندوی کا خطاب

share with us

بھٹکل12؍فروری2024(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے گوناگوں صفات سے بھی نوازا ہے۔ لہذا بھٹکل کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ صرف بھٹکل اور کرناٹک کی فکر نہ کریں بلکہ پورے ملک کے مسلمانوں کی ترقی کے لیے آگے آئیں۔ ان باتوں کا اظہار کریسنٹ اکیڈمی کے چیرمین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی ندوی نے بھٹکل میں کیا۔ وہ رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام سیول سرویس کے عنوان پر منعقدہ دوروکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا نے ہندوستانی مسلمانوں کے تعلیمی تناسب کو پیش کرتے ہوئے بڑے ہی افسوسناک لہجہ میں کہا کہ 90 فصید مسلمان تعلیمی میدان سے باہر ہوچکے ہیں۔ 2023 میں دیگر اقوام کے مقابلہ میں مسلمانوں کی حالت بدتین صورت اختیار کرچکی ہے۔ دوسری قومیں تعلیمی میدان میں مسلمانوں سے بہت آگے ہیں اور مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کی حالت یہ ہے کہ سیول سرویس میں ان کی نمائندگی نہ کے برابر ہے۔ کرناٹک تعلیمی میدان میں بہت آگے ہے لیکن یہاں کے مسلمانوں کی سیول سرویس میں نمائندگی بہت کم ہے۔ لہذا اس سلسلہ میں جو غلفت برتی جارہی ہے اس سے ہمیں باہر آنے اور مقابلہ جاتی امتحانات میں قوم وملت کے نوجوانوں کو آگےلانے کی ضرورت ہے۔

مولانا رابطہ سوسائٹی کے ذمہ داران سے کہا کہ آپ کو صرف بھٹکل کے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے مسلمانوں کے بارے میں سوچنا ہے اور یہ یاد رکھنا ہے کہ جب بھی تعلیمی میدان میں پچھڑگئے ان کا زوال شروع ہوگیا۔ سیول سرویس کے میدان میں آپ آگے آئیں تو دس سال کے بعد آپ ترقی کے عروج پر ہوں گے۔ مولانا نے ہمت اور حوصلہ سے کام لینے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دس سالوں میں بھی بھٹکل کا کوئی بچہ سیول سرویس میں آگے نہ آئیں تب بھی حوصلہ نہ ہاریں آگے بڑھتے رہیں ، یہی آپ کی جیت ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا