English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس چھوڑ کر بی جے پی شامل ہونے والے جگدیش شٹر کو بی جے پی لوک سبھا ٹکٹ دے گی؟

share with us

بنگلورو 11؍ فروری2024(فکروخبرنیوز) کرناٹک کے لوک سبھا انتخابات کے موقع پر بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے والے اور اب لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے دوبارہ بی جے پی میں شامل ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شٹر نے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر بی جے پی ہائی کمان چاہے تو وہ لوک سبھا انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ نانہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی کسی بھی پارلیمانی نشست کے لیے انتخاب لڑنے میں تیار ہوں ، حالانکہ اس موضوع پر کسی نے مجھ سے گفتگو نہیں کی ہے لیکن پارٹی ہائی کمان چاہتی ہے تو میں اس کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔

واضح رہے کہ اس سال 25 جنوری کو جگدیش شیٹر نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا اور ان کے بیٹے بی وائی وجئیندر جو بی جے پی کرناٹک کے صدر ہیں کی موجودگی میں دوبارہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ پارٹی چھوڑ چکے تھے اورکانگریس میں شمولیت اختیار کی۔16 اپریل 2023 کو کرناٹک اسمبلی انتخابات سے پہلے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پارٹی کے پہلے نقطہ نظر سے بدل گئی ہے اور ایک عوام پر مبنی پارٹی بن گئی ہے۔ بعد میں جب وہ دوبارہ بی جے پی میں شامل ہوئے، تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بہت سے لیڈران، بشمول یدیورپا اور وجیندرا نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر زور دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا