English   /   Kannada   /   Nawayathi

موبائل سے تصویر نکالنا طالبہ کو مہنگا پڑا : ٹرین کے زد میں آکر ہلاک

share with us

مہلوک طالبہ کی شناخت منگلور کے کوناجے علاقے کی مقیم دیانند کی بیٹی ورشا (19) حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والی طالبہ کی شناخت رتنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں ریلوے لائن پر ایک دوسرے کی تصویر کھینچنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس دوران اچانک ٹرین ایک تیز رفتار ٹرین آئی جو ورشا کو روندھتے ہوئے چلی گئی ۔ پتور کی ریلوے پولیس موقع واردات پر پہنچ کر واردات کا معائنہ کیا ہے ۔


اوور ٹیک کرنے کی بیماری نے نوجوان کی جان لے لی 

بنٹوال 29؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ایک تیز رفتار کار کو اوورٹیک کرنے کے چکر میں مد مقابل سے آرہی تیز رفتار بس کے زد میں آکر ایک بائیک سوارکے ہلاک ہونے کی واردات بنٹوال کے مانی علاقے میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک نوجوان کی شناخت ہریش پجاری (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہریش اپنی بائک پر مانی علاقے کی طرف جارہا تھا کہ ایک آلٹو کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی ۔ اس بائیک کار کے پچھلے حصے سے ٹکراتے ہوئے ایک ڈیوائڈ ر سے جا ٹکرائی اسی موقع پر سامنے سے آرہی بس نے بھی بائیک سوار کو اپنے تیز رفتاری سے نہ روک سکی اور وہ بس کے زدمیں آگیا ۔ مہلوک نوجوان ایک فرنیچر کی دکان کا مالک تھا ۔ وٹل پولیس نے جائے وارادات کا معائنہ کرنے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا