English   /   Kannada   /   Nawayathi

’ریاض الجنہ‘ کی زیارت کے حوالے سے نیا طریقہ کار متعارف

share with us

 

28/جنوری/2024(فکروخبر/ذرائع)مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے آنے والوں کے پرمٹ جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے چیک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ’ریاض الجنہ‘ کی زیارت کے حوالے سے انتظامیہ نے نیا طریقہ کار متعارف کرادیا ہے۔

پرمٹ حاصل کرنے کے لیے مختلف زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ نسک پورٹل کے ذریعے بکنگ ہونے پر انہیں تاریخ اور وقت کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کی جاتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ریاض الجنہ کے زائرین کو زیارت کا وقت شروع ہونے سے 24 گھنٹے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے یاد دہانی کرائی جائے گی اور انہیں بکنگ کنفرم یا منسوخ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ زیارت کا بارکوڈ مقررہ وقت سے قبل استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

زائر کو ریاض الجنہ پہنچنے سے قبل خودکار سسٹم کے ذریعے چلنے والے گیٹس پر بارکوڈ سکین کرنا ہوگا۔

وہاں سے اسے ویٹنگ زون بھیجا جائے گا بعدازاں گروپ کی صورت میں ریاض الجنہ میں جانے کا موقع ملے گا، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ نے ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے آنے والے معذوروں کے لیے اسپیشل ٹریک بھی مختص کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحن میں داخل ہوتے ہی زائر کو رہنما سکرینز کے ذریعے زیارت کے لیے مختص مقامات کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا